خراب کھانے کی شکایت کیوں کی؟ کانسٹیبل کا 600 کلومیٹر دور تبادلہ

نئی دہلی (جے ٹی این پی کے) خراب کھانے کی شکایت کیوں کی

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ناقص کھانے کی شکایت کرنے والے پولیس کے کانسٹیبل کو سزادینے کیلئے فیروزآباد سے 600کلومیٹر دور غازی پور میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سوشل میڈیاپر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں پولیس کانسٹیبل منوج کمارکوپولیس لائن میں ملنے والے کھانے کی تھالی ہاتھ میں اٹھائے احتجاج کرتے ہوئے دکھاگیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی مسلمانوں پر ہندوؤں کے مظالم

ویڈیو میں سپاہی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو 12 گھنٹے کی ڈیوٹی

کے بعد ناقص کھانا دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ”اس کھانے کو کتا بھی نہیں کھائے گااورہم خالی پیٹ کس طرح کام کریں گے؟

اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کانسٹیبل کو فیروز آباد سے 600کلومیٹر

دور غازی پور میں تبادلہ کر دیا گیا ہے

اور اس سے قبل اس سزا دینے کیلئے طویل رخصت پر بھیج دیا گیا تھا۔

ضلع علی گڑھ کے رہائشی منوج کمار نے پولیس انتظامیہ کی طرف سے انہیں سزا دینے پر

ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک حقیقی مسئلہ اٹھانے پر انہیں سزا دی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ان کے بوڑھے والدین علیل ہیں اور وہ 600کلومیٹر سے بھی زیادہ دور ڈیوٹی پر

رہ کر ان کی دیکھ بھال نہیں کر سکتا ہے ۔

خراب کھانے کی شکایت کیوں کی

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: