خان صاحب نے جسے ڈاکو کہا، اب اسے پارٹی کے183ووٹ دینے کا کہ رہے ہیں،علیم خان
لاہور (جے ٹی این پی کے) خان صاحب نے جسے ڈاکو کہا
پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی علیم خان نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 183 ارکان میں سے آپ کوکوئی ایک بندہ پسند نہیں آیا،
آپ جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتے تھے اسے کہتے ہیں 183ووٹ ڈال دو۔
علیم خان نے کہا کہ ہم تو غدار بن گئے، چیمہ اور سالک کو بھی کہو غدار ہیں،
پیسے لے لیے ہیں، علیم خان پر الزام لگاوتو سہی کہ اس نے پیسے لے لیے ہیں،
مجھے آپ پر اور ان لوگوں پر افسوس ہوتا ہے جو الزامات لگاتے ہیں،
میں نے 2010 سے 2018 تک بہت مشکل وقت گزارا ہے۔
علیم خان نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں امریکی سفیر کو آپ کے ساتھ آپ کے گھرمیں ملاتھا،کیا وہ غداری تھی؟
آپ نے اسمبلی توڑنی تھی تو پہلے توڑ دیتے،
قوم کے سامنے کہہ رہا ہوں،جس دن ووٹ دوں گا اس کے 2 دن بعداستعفیٰ دوں گا۔
علیم خان نے مزید کہا کہ جہانگیرترین کی بیٹیوں کے خلاف آپ نے پرچے کٹوادیے،
آپ کو کوئی شرم نہیں آئی کہ اپنے مخلص ساتھی کوجیل میں ڈال دیا،
عثمان بزدار کی ایک ایک کرپشن آپ کو بتائی گئی، جوآپ کےساتھ ہے وہ محب وطن، دوسرے غدار ہیں،
آپ کیا ملک کے مامے ہیں۔علیم خان نے کہا کہ فرح بی بی نے بہت رشوت لی،
میرے ذرائع نے بتایا ہے وہ بھاگ گئی ہیں، خان صاحب کی فیملی کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا،
فرح بی بی نے یہاں بہت رشوت لی ہے، فرح بی بی ہر ٹرانسفر پوسٹنگ میں ملوث ہیں،
فرح بی بی پاکستان سے بھاگ چکی ہیں، ان کے شوہر بھی بھاگ چکے ہیں،
فرح بی بی پیسے کِسے پہنچاتی تھیں، بیوروکریٹ پکڑے جائیں گے تو سب سامنے آجائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’خان صاحب اگر بزدار کو وزیراعلیٰ بنانا تھا تو مجھے نیب کے پاس بھیجنے کی کیا ضرورت تھی؟
میں نے تو کبھی نیب کا دفتر بھی نہیں دیکھا تھا،
چوتھی مرتبہ نیب کے دفترگیا تو ٹی وی پردیکھا کہ بزدارکو وزیراعلیٰ بنادیا۔
خان صاحب نے جسے ڈاکو کہا
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں