خاتون پولیس اہلکار نے بداخلاقی کے ملزم کی عدالت سے فرار کی کوشش ناکام بنا دی
لاہور (جے ٹی این پی کے) خاتون پولیس اہلکار نے بداخلاقی کے
لاہور ہائیکورٹ میں خاتون پولیس اہلکار نے بداخلاقی کے ملزم کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔
ملزم عبدالرزاق کیخلاف جلال پور بھٹیاں میں بداخلاقی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے ۔
ملزم عبدالرزاق نے ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
عدالت عالیہ نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت خارج کر دی جس پر اس نے فرار ہونے کی کوشش کی۔
مگر تفتیشی خاتون سب انسپکٹر نے ملزم عبدالرزاق کو کالر سے خاتون پولیس اہلکار نے ملزم کو پکڑنے کے بعد اس کے بازو کپڑے سے باندھ دیئے ۔
مہوش اسلم جیسی نڈر اور بہادر بیٹیاںقوم اورپنجاب پولیس کا فخر ہیں۔ ڈی پی او
حافظ آباد پولیس کی نڈر اور دلیر پولیس آفیسر مہوش اسلم نے ریپ کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پر ملزم عبدالرزاق کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
ملزم عبدالرزاق نے چند ماہ قبل شادی شدہ خاتون کو اغواء کر نے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
ملزم عبدالرزاق نے عدالت عالیہ سے ضمانت کے لیے رجوع کیا تھا۔
عدالت عالیہ نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔ملزم نے ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے بھاگنے کی ناکام کوشش کی،
جس پر سب انسپکٹر مہوش نے ملزم کے بھاگنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او حافظ آباد نے سب انسپکٹر مہوش اسلم کی بہادری اور دلیری پر ان کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹ
اور نقد انعام کا اعلان کیا۔
اس موقع پر ڈی پی او حافظ آباد رائے مظہر اقبال کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر مہوش اسلم نے حوا کی بیٹی کو ظلم کا شکار کرنے والے درندہ صفت انسان عبدلرزاق کو تن تنہا گرفتار کر کے قوم کی بیٹیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
مہوش اسلم جیسی نڈر اور بہادر بیٹیاں قوم اور پنجاب پولیس کا فخر ہیں۔
مہوش اسلم کی ملزم کے فرار کی کوشش ناکام بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
خاتون پولیس اہلکار نے بداخلاقی کے
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
رابی پیرزاد کا تما م جنگلی جانوروں پر باآسانی قابو سکنے کی عطا ء کا دعویٰ