حیران کن 550 کلو میٹر فاصلے پر محیط میرا تھن ریس وہ بھی پاکستان میں

کوئٹہ (جے ٹی این پی کے نیوز) حیران کن میرا تھن ریس پاکستان

میرا تھن ریس سے یوں تو ہر خاص و عام واقف ہے، اور میرا تھن کا نام
لیتے ہی ذہنوں میں بڑی اور لمبی دوڑ کا خیال آتا ہے، جو کسی شہر، ملک
یا بین الاقوامی ایتھلیٹس کے درمیان منعقد ہوتی رہتی ہیں، لیکن کبوتروں کی
میرا تھن ریس کے انعقاد کے بارے میں سننا جہاں دلچسپی کا باعث ہے وہیں
اس ریس کا پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے انتہائی پسماندہ ضلع آواران میں
انعقاد ہونا اور بھی حیران کن لگتا ہے-

بلوچستان کے ضلع آواران میں کبوتروں کی میرا تھن ریس حقیقت

حیران کن 550 کلو میٹر فاصلے پر محیط میرا تھن ریس وہ بھی پاکستان میں

یہ حقیقت ہے کہ بلوچستان کے ضلع آواران میں کبوتروں کی میرا تھن ریس
منعقد کی جاتی ہے بلکہ اس کا فاصلہ بھی ساڑھے پانچ سوکلو میٹر پر محیط
ہوتا ہے جس میں پاکستان بھر سے کبوتر پالنے کے شوقین مالکان بڑی تعداد
میں حصہ لیتے ہیں-

کبوتر فاصلہ 5 تا 6 گھنٹے میں طے کرتے ہیں

گزشتہ دنوں وطن عزیز کے صوبہ بلوچستان کے ضلع آواران میں کبوتروں
کی میرا تھن ریس منعقد کی گئی جسے دیکھ کر عقل دنگ رہ گئی، بلوچستان
میں مختلف کلبوں کے زیر اہتمام کبوتروں کی منعقد ہونے والی میراتھن کی
فنشنگ لائن 550 کلومیٹر دور ہوتی ہے، جس کے بعد یہ کبوتر واپس اپنے
گھروں کو لوٹتے ہیں۔ یہ فاصلہ 5 تا 6 گھنٹے میں طے ہوتا ہے-

= پڑھیں = جیمز فالکنر معاوضہ لینے کے باوجود پی ایس ایل چھوڑ گئے

حال ہی میں منعقدہ میرا تھن ریس کا فاتح کبوتر طے شدہ فاصلہ 5 گھنٹے میں
طے کرنے کے بعد واپس لوٹا۔ ریس کے منتظمین کے مطابق ریس کے آغاز
سے قبل تمام حصہ لینے والے کبوتروں کو ان کی پہچان کیلئے نشان لگا کر
کوڈ نمبر دیئے جاتے ہیں۔

پورا سال کبوتروں کو مخصوص تربیت سے گذارا جاتا ہے ، مالکان

کبوتروں کو پالنے کے شوقین مالکان کا اس موقع پر کہا وہ پورا سال اپنے
کبوتروں کی سخت ترین ٹریننگ کرتے ہیں، کبوتروں کیلئے لاکھوں روپے
کی امپورٹڈ ادویات اور خوراک کا انتظام کیا جاتا ہے، انہیں تربیت کے مختلف
مراحل سے گزارتے ہیں۔

۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ،

جتن انتظامیہ

حیران کن میرا تھن ریس پاکستان ، حیران کن میرا تھن ریس پاکستان ، حیران کن میرا تھن ریس پاکستان

رومانیہ میں کبوتروں کی ریسز سے متعلق پڑھیں ( == دلچسپ معلوماتی خبریں == )

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: