حیران انگیز طور پر موت سے بچ جانیوالی شامی بچی نے عرب ریڈنگ چیلنج جیت لیا
دمشق (جے ٹی این پی کے) حیران انگیز طور پر موت سے
ایک 7 سالہ شامی لڑکی نے امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی سرپرستی اور موجودگی میں "عرب ریڈنگ چیلنج” کے چھٹے ایڈیشن میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
حلب گورنریٹ کی بچی شام البکور نے اس سال اپنے چھٹے ایڈیشن میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے منعقدہ چیلنج مقابلوں کے اندر "عرب ریڈنگ چیلنج” میں شامی چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا۔
شام ان مقابلوں میں پہلی مرتبہ شرکت کر رہا ہے۔
شام البکور نے عرب سطح پر ٹائٹل جیتنے کیلئے 18عرب ممالک کی نمائندگی کرنے والے 18 شرکا کے ساتھ مقابلہ کیا۔
شامی بچی کی والدہ نے کہا کہ اس کی چھوٹی بچی اس حادثے میں بچ گئی تھی جس میں اس کے والد کی موت واقع ہوئی تھی۔
شام البکور کے سر پر لوہے کے اشیا لگیں تاہم وہ حیران کن طور پر موت سے بچ گئی۔
شام البکور نے 100 سے زائد کتابیں پڑھی ہیں۔
البکور نے بتایا اتنی کتابیں پڑھنے کے باعث میں اپنی طرف توجہ مبذول کرانے میں کامیاب رہی
اور متعدد ویڈیوز اور انٹرویوز میں نمایاں روانی کے ساتھ معیاری عربی بولتے ہوئے مقامی اور
عرب میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی۔.
خیال رہے کہ عرب ریڈنگ چیلنج مقابلہ 6 سال قبل شروع کیا گیا تھا اوراس مقابلے میں حصہ لینے
کے لیے ابتدائی شرط کے طور پر 50 کتابیں پڑھنا ضروری ہیں ۔
اس سال دنیا بھر کے 44 ممالک کے 22 ملین طلبہ نے اس کے ایڈیشن میں حصہ لیا۔
عرب ریڈنگ چیلنج مقابلہ 6 سال قبل شروع کیا گیا تھا.
حیران انگیز طور پر موت سے
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : عظمیٰ بخاری کا فخرزمان کیلئے بڑا مطالبہ، ثناء میر بھی کرکٹر کی معترف