سکیورٹی حکام کو حکومت گرانے میں بیرونی سازش کے ثبوت نہ ملنے کا انکشاف
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) حکومت گرانے میں بیرونی سازش ثبوت
پاکستانی سکیورٹی اداروں کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ان کی حکومت گرانے میں امریکی سازش کے الزام کے ثبوت نہیں ملے۔
پاکستان سکیورٹی ایجنسیوں کی اس حوالے سے کی جانے والی تفتیش کے معاملات سے آگاہ ایک عہدیدار نے نام نہ بتانے کی شرط پر برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ
ملکی سکیورٹی ایجنسیوں کو وزیراعظم کے الزام کی تصدیق کے قابل اعتماد شواہد نہیں ملے ہیں۔
پاکستانی عہدیدار کے مطابق سکیورٹی ایجنسیاں وزیراعظم عمران خان کے بیان کردہ نتیجے پر نہیں پہنچیں۔
کویتی وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل حکومت مستعفی
کویتی پارلیمنٹ میں وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد پرووٹنگ سے قبل حکومت ہی مستعفی ہوگئی۔
ولی عہد شیخ مشعل ال احمد ال صباح کو وزیراعظم شیخ صباح ال خالد کی جانب سے
حکومت کے استعفے کا خط موصول ہوگیا ہے۔
شیخ صباح حکمران الصباح خاندان کے رکن اور 2019 کے اواخر سے وزیر اعظم ہیں کو کابینہ کے سربراہ کے طور پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،
حزب اختلاف کے اراکین پارلیمنٹ بدعنوانی سمیت دیگر مسائل پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں۔
حکومت گرانے میں بیرونی سازش ثبوت