حکومت کے اتحادی ہیں لیکن ….ایم کیوایم نےحکومت کوخبردارکردیا
کراچی (جے ٹی این پی کے) حکومت کے اتحادی ہیں لیکن
ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ خوشگوار ماحول میں بات ہوئی ،
ہم نے ان سے کوئی شکوے شکایت نہیں کی، عمران خان کے ساتھ ملاقات میں عدم اعتماد کے حوالے سے ایک لفظ بھی نہیں کہا گیا،
نہ انہوں نے ہم سے تعاون مانگا اور نہ ہم نے انہیں کوئی یقین دہانی کروائی،
حکومت کے اتحادی ہیں لیکن آپشنز کھلے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ
بدھ کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما عامر خان نے کہا کہ ہم جو بھی فیصلہ کریں گے وہ ملک اور عوام کے حق میں بہتر ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان ساڑھے تین سال بعد کراچی آئے انہوں نے ہمیں یاد رکھا ہمارے لئے اچھی بات ہے۔
ایم کیو ایم جو بھی فیصلہ کرے گی وہ مشاورت سے کرے گی۔
وزیراعظم خوشگوار ماحول میں کراچی آئے ہیں ہم نے خوشگوار ماحول میں ان سے بات چیت کی ہے.
اندر بیٹھ کر ہم نے جو بھی باتیں کیں وہ ساری باتیں بتا نہیں سکتے۔
عدم اعتماد کے حوالے سے ہماری کسی پارٹی سے کوئی بات نہیں ہوئی مجھے نہیں پتہ کہ لانگ مارچ ہے۔
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں