حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتنا اضافہ کہ سن کر ہی عوام کی چیخیں نکل جائیں گی

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتنا اضافہ کہ سن کر ہی عوام کی چیخیں نکل جائیں گی۔ وفاقی وزیر مفتاح اسمائیل نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ۔ پاکستان کی تاریخ میں آج تک پٹرول کی یکمشت قیمت اتنی زیادہ نہی بڑھائی گئ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جس کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمت 180/لٹر تک بڑھ جائے گی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کے بعد عوام پھٹ پڑے۔

شہریوں کا اس بارے میں کہنا ہے کہ پہلے ہی دو وقت کی روٹ کے لالے پڑے ہوئے ہیں اوپر سے پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر حکومت نے غریبوں سے زندہ رہنے کا حق بھی چھین لیا ہے۔

 

قیمتوں میں اضافے کی خبر سن کر شہر کے بیشتر پٹرول پمپس نے پٹرول کی فراہمی روک دی۔ جس سے شہری ایک سے دوسرے پٹرول پمپس کا چکر لگانے پر مجبور ہو گئے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: