پاکستانتازہ ترینمعیشت،کاروبار

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) حکومت نے رواں ماہ پیٹرولیم مصنوعات ایک مرتبہ پھر مہنگی

کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے ایک پیسے کا اضافہ کردیا۔خزانہ ڈویژن سے

جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے ایک پیسے کے اضافے کے بعد فی لیٹر

نئی قیمت 147 روپے 83 پیسے ہوگی۔بیان میں کہا گیا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل اور کیروسین کی فی لیٹر

قیمت میں 3،3 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 33 پیسے اضافہ کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل، کیروسین اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر نئی قیمت بالترتیب

144 روپے، 62 پیسے، 116 روپے 48 پیسے اور 114 روپے 54 پیسے ہوگی۔خزانہ ڈویژن کی

جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 16 جنوری سے ہوگا۔واضح رہے کہ

اس سے قبل حکومت نے 15 دسمبر کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

کیا تھا جو یکم ستمبر کے بعد حکومت کی جانب سے پہلی مرتبہ قیمتوں میں کمی کا اعلان تھا۔رواں

مالی سال پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے باوجود ملک میں اس کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ

دیکھا گیا ہے اور مالی سال 2021 میں دیگر پیٹرولیم مصنوعات کے برعکس پیٹرول کی کھپت 83

لاکھ 50 ہزار ٹن تک بڑھ گئی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے