حکومت سے جمہوری اندازمیں چھٹکارا حاصل کیا جائیگا ، بلاول بھٹو

حکومت سے جمہوری اندازمیں چھٹکارا

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ زبردستی منی بجٹ پاس کرانے

سے تاریخی غربت کا سامنا ہے، عوام حکومت کی نااہلی کا بوجھ اٹھا رہے ہیں، 27 فروری کو

کراچی سے حکمرانوں کیخلاف نکلیں گے، جمہوری کوشش سے حکومت سے چھٹکارا حاصل کیا

جائیگا۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے

ہوئے کہاسٹیٹ بینک کا بل زبر د ستی منظور کرایا گیا، پارلیمنٹ، حکومت اور عدلیہ کے ہاتھ

باندھے جاچکے ہیں، سٹیٹ بینک کا بل ہو یا ضمنی مالیاتی بل، ہما ر ی معاشی خود مختار ی، سلامتی

پر حملہ کیا گیا، ہم حکومت کے اس فیصلے کیخلاف مزاحمتی تحریک چلائیں گے، موجودہ مہنگائی،

بیروز گاری، آئی ایم ایف بجٹ پر توجہ نہیں ہٹانے دیں گے، فیصلہ کن تحریک چلائیں گے۔بلاول

بھٹو نے کہا شہیدقائد عوام، محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدرآصف زرداری نے پارلیمنٹ کو

بالادست بنایا، اپوزیشن کے دو لانگ مارچ سے حکو مت پر دباؤ ذیادہ بڑھے گا، فروری میں اسلئے

احتجاج کر رہے ہیں کیونکہ ہما ر ے کارکنوں اور عوام کا مطالبہ تھا، عوامی ایشوز کیلئے نکل رہے

ہیں، عوام اس مارچ میں بھرپور شرکت کر ینگے ۔ معاشی حالات جتنے بھی افغا نستان میں خراب

ہونگے، اس کا اثر یہاں پڑتا ہے، عدم اعتماد، سڑکوں پر احتجاج ہمارا پہلے دن سے موقف تھا،

اسی پر قائم ہیں۔

حکومت سے جمہوری اندازمیں چھٹکارا

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: