پاکستانتازہ ترین

حکومت دنوں کی مہمان،میاں صاحب جلد واپس آئینگے،مریم نواز

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

میاں صاحب جلد واپس آئینگےمریم

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میاں

صاحب جلد پاکستان واپس آئیں گے، وقت کا تعین ن لیگ کرے گی، حکومت کا جانا دنوں کی بات

ہے، ہفتوں یا مہینوں کی نہیں، حکومت کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے، ان کے کابینہ ارکان ان

کی کارکردگی کیخلاف بات کر رہے ہیں،مریم نواز نے کہا ہے کہ چار لیگی ارکان کی ڈیل کی

افواہیں مت پھیلائیں، ڈیل کی باتیں کرنیوالے حربے اچھی طرح جانتے ہیں، وزرا ء کے بیانات سے

لگتا ہے ان کا انجام قریب ہے، ن لیگ آزمائشوں کے باوجود ڈٹی رہی، ایک بھی لیگی ایم پی اے اور

ایم این اے نہیں ٹوٹا، ناکامیوں کے انبار ہیں، ان کی کارکردگی ہے ہی نہیں، پاکستان اب یہ حکومت

ایک دن بھی برداشت نہیں کرسکتا۔ مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے

ہوئے کہا کہ جب سے عدالت نے ثبوت مانگے نیب بہانے کر رہی ہے، حیران ہوں یہ وہی نیب ہے

جس نے روزانہ سماعت کی درخواست دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی نہ ہونے کے

برابر ہے، ان کے کابینہ ارکان ان کی کارکردگی کیخلاف بات کر رہے ہیں، مسلم لیگ ن آزمائشوں

کے باوجود نہیں ٹوٹی، کہا جا رہا ہے مسلم لیگ ن کے 4 افراد ان سے ملے ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا

کہ حکومت کا انجام بہت قریب ہے، مری میں حکومتی نااہلی کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو

بیٹھے، عوام اب یہ حکومت ایک دن کیلئے بھی برداشت نہیں کرسکتی، شہباز شریف سیلاب کے پانی

میں اترتے تھے تو انہیں شوباز کہا جاتا تھا، لگتا تھا عمران خان شہباز شریف سے بوٹ مانگ کر

لوگوں کی مدد کو جائیں گے۔

میاں صاحب جلد واپس آئینگےمریم

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے