فورسزپرحملے ناکام ، خودکش بمبارسمیت 2دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (جے ٹی این پی کے) حملے ناکام خودکش بمبارہلاک

سکیورٹی فورسز نے خیبرپختوانخو اور بلوچستان میں کارروائیاں کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو جہنم واصل اور دو کو زندہ گرفتارکر دیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں خودکش حملہ آور نے چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کرتے ہوئے ملٹری چیک پوسٹ میں گھسنے کی کوشش کی ،

تاہم سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں خودکش حملہ آور مارا گیا۔

خودکش حملہ آور نے اہلکاروں پر ہینڈ گرینیڈ سے حملے کی بھی کوشش کی ۔

ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا جبکہ مارے گئے دہشت گرد کی شناخت شریف کے نام سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد پر برفانی تودہ گرنے سے20 افراد جاں بحق

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

مقامی افراد نے سکیورٹی فورسزکی بروقت مؤثرکارروائی کوسراہا اور علاقے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

دوسری طرف سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے پسنی میں امن متاثر کرنے والے دشمنوں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا،

اس دوران بھاگتے دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر شدید فائرنگ کی۔

فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر ہدایت عرفہ بالاچ مارا گیا،

مارا جانے والا دہشت گرد گوادر اور پسنی واقعات میں ملوث تھا، آپریشن کے

دوران ہتھیاراورگولیاں بھی برآمد ہوئیں،

آئی ایس پی آر نے مزید کہاکہ فورسز نے خضدار میں بھی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا،

اس دوران 2 دہشت گرد نیاز اور محمد جان چھوٹی مشین گن سمیت گرفتار کر لیے گئے۔

بیان کے مطابق دہشت گرد اور سہولت کاروں کیخلاف آپریشن جاری رہے گا،

بلوچستان میں امن اورترقی کا عمل سبوتاژنہیں ہونے دیں گے۔دہشت گرد اور سہولت کاروں کیخلاف آپریشن جاری رہے گا،

حملے ناکام خودکش بمبارہلاک

 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

 

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: