پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ چل پڑا
لاہور (جے ٹی این پی کے) حقیقی آزادی مارچ چل پڑا
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ کا لاہور کے لبرٹی چوک سے آغاز ہوگیا جس میں تحریک انصاف کی ملک بھر سے سینئر قیادت سمیت کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہیں،
لانگ مارچ میں شرکت کیلئے لاہور سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور رہنمائوں کی قیادت میں کارکنان مقررہ وقت سے پہلے ہی لبرٹی چوک پہنچنا شروع ہوئے،
پولیس کی طرف سے لانگ مارچ کی سکیورٹی کیلئے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ،
لانگ مارچ کے روٹ پر آنے والی عمارتوں پر پولیس اہلکار تعینات رکھے گئے جبکہ ٹریفک کو کلیئر رکھنے کیلئے ٹریفک وارڈنز اور لفٹر تعینات رکھے گئے ۔
عمران خان لانگ مارچ کی قیادت کے لئے اپنی رہائشگاہ زمان پارک سے روانہ ہوئے،
اس سے قبل سینئر قیادت کے درمیان مشاورتی اجلاس ہوا جس میں آئندہ کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : بذریعہ صدارتی آرڈیننس منی بجٹ نافذ ، 70 ارب سے زائد نئے ٹیکس عائد
لاہور کے تمام حلقوں سے پارٹی اراکین اسمبلی ،ٹکٹ ہولڈرز اور رہنما کارکنان کے قافلوں کی
قیادت کرتے ہوئے لبرٹی چوک پہنچے جس کی وجہ سے شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک
کا نظام جام رہا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
عمران خان لبرٹی چوک پہنچ کر سینئر قیادت کے ہمراہ کنٹینر پر سوار ہوئے تو کارکنوں نے
پی ٹی آئی قیادت کے حق میں اور وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔
شیڈول کے مطابق پہلے دن لانگ مارچ لاہور میں ہی ررہا، لبرٹی چوک سے لانگ مارچ
فیروز پور روڈ، اچھرہ، مزنگ، ایم او کالج، جنرل پوسٹ آفس چوک اور داتا دربار سے آزادی چوک پہنچا۔
آج لانگ مارچ شاہدرہ سے شروع ہوگا، لانگ مارچ دوسرے روز کامونکی پہنچے گا۔
اس کے بعد لانگ مارچ ڈسکہ سے ہوتا ہوا سیالکوٹ پہنچے گا،
پھر سمبڑیال اور وزیر آباد سے ہوتا ہوا گجرات پہنچے گا، جس کے بعد لانگ مارچ لالہ موسیٰ
کھاریاں سے جہلم جائے گا۔
لانگ مارچ گوجر خان سے راولپنڈی اور 4 نومبر کو راولپنڈی سے اسلام آباد داخل ہوگا
جبکہ ملک بھر سے قافلے بھی اسی دن اسلام آباد پہنچیں گے۔
عمران خان کی ہدایت کے مطابق لاہور میں لانگ مارچ میں عوام پیدل چلیں گے،
گاڑیاں پیچھے ہوں گی اور لوگ پیدل مارچ کے ساتھ ساتھ آگے آگے چلیں گے،
علاوہ ازیں جہاں جہاں آبادی سے لانگ مارچ گزرے گا لوگ پیدل چلیں گے،
اگلے جمعے کو ہم راولپنڈی پہنچیں گے۔
حقیقی آزادی مارچ چل پڑا
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،