’’حقیقی آزادی مارچ‘‘ وزیر آباد سے دوبارہ شروع

وزیرآباد (جے ٹی این پی کے) حقیقی آزادی مارچ وزیر آباد سے

پاکستان تحریک انصاف نے وزیرآباد سے حقیقی آزادی مارچ دوبارہ شروع کر دیا۔

لانگ مارچ سے تحریک انصٓاف کے چیئرمین عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا،

واضح رہے کی وزیر آباد کے اللہ والا چوک میں عمران خان کے کنٹینر پر فائنگ اور عمران اور انکے کئی ساتھیوں کے زخمی ہونے کے بعد لانگ مرچ کو کچھ روز کیلئے روک دیا گیا تھا۔

جمعرات کے روز حقیقی آزادی مارچ کی حفاظت کیلئے سخت ترین انتظامات کئے گئے۔

کچہری چوک کے اردگرد چھتوں پر پولیس اہلکار تعینات۔ڈرون کیمروں کی مدد سے جلسہ گاہ کی مانیٹرنگ کی گئی۔

وزیرآباد کے شہر کو داخلی و خارجی راستوں کو مکمل سیل کردیا گیا تھا۔

گجرات،منڈی بہاوالدین،پھالیہ،حافظ آباد اور جلال پورجٹاں سے 3350 پولیس اہلکاران کی نفری تعینات کی گئی۔

کچہری چوک میں ڈسکہ،سیالکوٹ،سمبڑیال،گوجرانوالہ، حافظ آباد،علی پور چٹھہ،گجرات اور لاہور سے قافلے پہنچے۔کچہری چوک جانے والی چھوٹی گلیاں بھی قناتیں لگا کر بند کردی گئیں۔

سیالکوٹ، سمبڑیال،ڈسکہ اورگجرات کا رابطہ وزیرآباد سے منقطع رہا.

ان شہروں سے آنے والے مسافر گلیوں محلوں میں راہیں تلاش کرتے رہے۔
حقیقی آزادی مارچ وزیر آباد سے

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

توشہ خانہ کیس،عمران خان نااہل قرار

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: