حقیقی آزادی لانگ مارچ کامیاب بنانے کیلئے پی ٹی آئی کا پلان بی سامنے آ گیا

خصوصی رپورٹعمران رشید خان حقیقی آزادی لانگ مارچ کامیاب
Imran Rasheed

لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو ناکام
بنانے کیلئے رات کے اندھیرے میں پی ٹی آئی کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں سمیت
کارکنوں کے گھروں، ڈیروں پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کرنے پر تحریک انصاف کے
رہنماء اور سرکردہ کارکن روپوش ہو گئے، جبکہ دوسری طرف پی ٹی آئی نے پلان بی
پر بھی کام شروع کر دیا جس کے تحت اسلام آباد لانگ مارچ میں شرکت کیلئے نہ پہنچ
سکنے والے کارکنوں کو اپنے مقامات پر احتجاج اور دھرنا دینے کی ہدایات جاری کر دی
گئی ہیں-

اسلام آباد پہنچنے کیلئے اہم رہنمائوں سے مشاورت شروع

پولیس کی ایک رپورٹ کے مطابق لاہور میں2225 سرگرم کارکنوں کی فہرست متعلقہ
تھانوں کو فراہم کی گئی ہے، ان چھاپوں کے بعد اہم رہنما اور کارکن روپوش ہو گئے ہیں،
اور انہوں نے اسلام آباد پہنچنے کیلئے اپنے اہم رہنمائوں سے مشاورت شروع کردی ہے۔
قبل ازیں ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکن بھی پولیس ریڈ کی اطلاع ملنے پر حماد
اظہر کی رہائش گاہ پہنچ گئے، اور انہوں نے پولیس کیخلاف نعرے بازی کی۔

انگ مارچ ہر صورت ہو گا، کرائم منسٹر کے دن گنے جا چکے۔ اعجاز چوہدری

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر کی والدہ نے کہا پولیس اہلکار زبردستی
گھر میں داخل ہوئے، تمام بیڈ رومز کی تلاشی لی، جبکہ حماد اظہر کے گارڈز نے الزام لگایا
پولیس اہلکاروں نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ دوسری طرف پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں
کے گھروں پر پولیس کے چھاپوں اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیٹر
اعجاز احمد چوہدری نے کہا چادر اور چار دیوای کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے، شرم نام کی
ان میں کوئی چیز نہیں۔ ریاستی غنڈہ گردی اور دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
گرفتایوں سے ڈرنے والے نہیں، کارکنان محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔ گرفتاریاں امپورٹڈ
حکومت کے گلے کا طوق بن جائیں گی۔ لانگ مارچ ہر صورت ہو گا، کرائم منسٹر کے دن
گنے جا چکے ہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

حقیقی آزادی لانگ مارچ کامیاب ، حقیقی آزادی لانگ مارچ کامیاب

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: