حضورﷺ کی زندگی ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہے، شاہانہ عروج کاظمی
کیمپس نیوز/ حضورﷺ کی زندگی ہمارے
حضورﷺ کی زندگی ہمارے لئےاسوہ حسنہ ہے جس پر چل کرہم دین اور دنیا دونوں میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں
موجودہ فتنے کے دور میں حضور اقدس کے احکامات کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں تو
دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمیں اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹاسکتی
آج جو عالم اسلام میں ایک افراتفری کی سی فضا قائم ہے یہ قران مجید سے دوری اور رسول اقدس کے احکامت سے روگردانی ہے ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی



ان خیالات کا اظہار ویمن یونیورسٹی صوابی کی وائس چانسلر پروفسیر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی ویمن یونیورسٹی صوابی کے مین کیمپس میں منعقدہ عید میلادالنبی کے پروگرام سے خطاب کے دوران کیا ۔
انہوں نے کہا کہ حضورﷺ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے جس سے ہماری زندگیاں سنور سکتی ہیں ۔
آج جوعالم اسلام میں ایک افراتفری کی سی فضا قائم ہےیہ قران مجیدسے دوری اوررسول اقدس کے احکامت سےروگردانی ہے ۔
اس موقع پریونیورسٹی کی طالبات نےحضور ﷺکی شان اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کی اور نعت رسول مقبول پیش کئے
جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی اور فیکلٹی ممبران نے بھی حصہ لیا ۔
ھم سے رابطہ کرنے کیلئے وٹس ایپ بٹن موجود ہے
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ