۔۔۔۔ حسن صومالیہ ۔۔۔۔
۔۔۔۔ حسن صومالیہ ۔۔۔۔
عمر سولہ سال ۔ سکول بھی اعلی ۔ باپ امیر ترین جب وہ جامنی رنگ کا
منہ دکھائی والا عبایا پہنتی تو اس کا ترچھا کاجل ترچھی آنکھیں گاڑھا سیاہ
رنگ انتہائی متوازن چہرہ ہر گزرتے نوجوان پر غضب ڈھاتا۔
پڑھیں : ’’ لاڈی کور ‘‘
اس علاقے میں مقولہ مشہور ہونے لگا کہ حسن صرف صومالیہ کا۔
علاقے کی ایک کمیونٹی تقریب میں اس سولہ برس کی صومالی لڑکی نے
عبایا پہنے مقابلہ حسن اور نزاکتی چال میں حصہ لے کر افریقی نژادوں کے
دم قبض کر لیے تھے۔
مزید پڑھیں : ’’11 سالہ ترکونے‘‘
اس نے اور اس کی ہم عمر سہیلیوں نے علاقہ مکینوں کو اپنی موجودگی
کا بھرپور احساس دلوانا ہوتا تھا۔ مخالف فریق کا سامنا ہوتے ہی تماشا عروج
پر پہنچ جاتا، اکثر پولیس کو مداخلت کرنا پڑتی۔ راہ چلتے پھل دکانوں کی
چیزیں گرانا ان کے نزدیک قابل گرفت نہ تھا۔ ان کی موجودگی علاقے کی
رونق شمار ہوتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : ۔ بیلی بٹن ۔
اس کا ماما انہیں صومالیہ سے ملنے آ گیا۔ اس کے بڑے بڑے کان تھے۔
وہ عظیم قزاق تھا۔ تیس فٹ بانس کے نیچے وزن لٹکا کر وہ سمندر میں اترتا
تھا جس سے اس کے کانوں کے پردے پھٹ چکے تھے۔ لیکن جہاز بھی تو
لوٹنا مقصود تھا۔ وہ تحفے میں سونے کی بالیاں لایا تھا جسے پہن اس کی
بھانجی اور سہیلیاں اسی ملک کی سڑکوں پر جشن منا رہی تھیں جس کے
ایک کارگو کو لوٹ کر یہ سونا خریدا گیا تھا۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
۔۔۔۔ حسن صومالیہ ۔۔۔۔
= پڑھیں = ذرا میری بھی سنو عنوان کے تحت مزید اہم اور معلوماتی خبریں
