حسنین شاہ قتل کیس،اجرتی شوٹرز کی نشاندہی پرجیولرعامر بٹ گرفتار

لاہور (جے ٹی این پی کے) حسنین شاہ قتل کیس عامر بٹ

صحافی حسنین شاہ کے قتل میں تفتیش جاری ،پولیس نے 3 افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے.

پولیس زرائع کے مطابق حراست میں لئے جانے والا مبینہ ملزم مشہور جیولر کے مالک عامر بٹ اور اسکے

2ملازم حیدر شاہ اور امجد پاشا شامل ہیں جن سے تفتیش جاری ہے.

 

علاوہ ازیں پولیس نے حسنین شاہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی حاصل کر لی ہے۔ سی آئی اے پولیس نے

ملزم عامر بٹ کو جیل روڈ سے کار شوروم سے گرفتار کر لیا ہے.

یہ بھی پڑھیں: صحافی حسنین شاہ بی بی پاکدامن قبرستان میں سپرد خاک

 

بتایا گیا ہے کہ عامر بٹ اسلام آباد گیا ہوا تھا لاہور پہنچنے پر پکڑا گیا ہے اس نے اپنی گرفتاری خود دی ہے

اس موقع پر جیل روڈ کے دیگر شورومز کے مالکان بھی موجود تھے۔

واضع رہے کہ پولیس نے اس سے قبل 3مشتبہ افراد کو حراست میں لے رکھا تھا جن کے بارے میں

انکشاف ہوا تھا کہ یہ اجرتی شوٹرز ہیں اور تفتیش کے دوران عامر بٹ کا نام سامنے آیاتھا ۔

 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

حسنین شاہ قتل کیس عامر بٹ

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: