حریم شاہ کیلیے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی

کراچی (جے ٹی این پی کے) حریم شاہ کیلیے بڑی مشکل

سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کو 18اپریل تک ایف آئی اے کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایف آئی اے انکوائری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،

دوران سماعت حریم شاہ کا ترکش زبان میں میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں جمع کرایا گیا۔

جسٹس مبین لاکھو نے استفسار کیا حریم شاہ کو کیا بیماری ہے؟ کس مرض کاعلاج کرارہی ہیں؟

وکیل حریم شاہ نے بتایا کہ حریم شاہ ترکی لیو اسکوپی کا علاج کرارہی ہیں۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا ترکش زبان ہمیں تو نہیں آتی آپ کو آتی ہے؟

جس پر وکیل حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے حریم شاہ کو بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے تو عدالت نے استفسار کیا واپس آنے میں کتنا وقت لگے گا؟

یہ بھی پڑھیں : حریم شاہ کی ہوٹ واٹر سوئمنگ اور ایف آئی اے کا ٹک ٹاکر کیخلاف ایکشن

وکیل نے بتایا کہ حریم شاہ کی طبعیت ناساز ہے،واپسی میں 20دن لگ سکتے ہیں،

جس پر عدالت نے ترکش میڈیکل کاانگریزی میں ترجمہ کرانے کی ہدایت کردی۔

منی لانڈرنگ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کیخلاف نازیبا زبان پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا سوشل میڈیا پر انتہائی نازیبا زبان استعمال کی گئی،

جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ حریم شاہ نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ انکوائری افسرکے سامنے پیش ہوں ورنہ حکم نامہ واپس لیں گے،

وکیل حریم شاہ نے کہا حریم شاہ نے منی لانڈرنگ نہیں کی،

جس پر جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کا کہنا تھا کہ یہ تو انکوائری افسر نے فیصلہ کرنا ہے۔

عدالت کا کہنا تھا عدالت نے ایف آئی اے کوگرفتاری سے روکاوہ انگلینڈ سے ترکی پہنچ گئیں،

جس پر وکیل نے کہا مجھے کل ہی کاپی ملی ہے، ترجمہ کراکر پیش کردوں گا۔ 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

حریم شاہ کیلیے بڑی مشکل

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: