حدیقہ کیانی اسما ء نبیل کے لکھے آخری ڈرامے میں اداکاری کریں گی

حدیقہ کیانی اسما ء نبیل

لاہور( جے ٹی این پی کے) اداکارہ و گلوکارہ حدیقہ کیانی ڈرامہ نگار اسما ء نبیل کے لکھے گئے آخری ڈرامے ”پنجرہ ”میں اداکاری کریں گی۔ حدیقہ کیانی نے گزشتہ برس شروع ہونے والے ڈرامے ”رقیب ”سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا اور ان دنوں وہ ڈرامہ سیریل دوبارہ میں اداکاری کررہی ہیں

جس کی کہانی کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے اور”پنجرہ”ان کا تیسرا ڈرامہ ہوگا۔ڈرامے کی پروڈیوسر شازیہ وجاہت نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اسما ء نبیل کے آخری ڈرامے میں حدیقہ کیانی کی اداکاری سے متعلق بتایا۔

اس ڈرامے کی ہدایات نجف بلگرامی دیں گے جبکہ اس کی اسکرپٹ اسما ء نبیل نے لکھی ہے جو رواں برس کینسر کے عارضے میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کرگئی تھیں۔یہ ڈرامہ شازیہ وجاہت اور وجاہت رف کی جانب سے پروڈیوس کیا جارہا ہے اور نجی چینل پر نشر ہوگا

۔شازیہ وجاہت نے یہ انکشاف بھی کیا کہ اس ڈرامے میں عاشر وجاہت بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے تاہم عمیر رانا کی شمولیت سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

اس سے قبل ستمبر میں پروڈیوسر شازیہ وجاہت نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں تصدیق کی تھی کہ ان کے پروڈکشن ہائوس نے اسماء نبیل کے لکھے گئے آخری ڈرامے پر کام کا آغاز کردیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ ڈرامہ ان سب کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: