پریشان نہیں ہوں ،حجاب پہننے کے حق میں لڑتی رہوں گی، مسکان خان

نئی دہلی،بنگلور(جے ٹی این پی کے) حجاب پہننے کے حق میں لڑتی

طالبہ مسکان نے کہا ہے کہ ان کے ہندو دوستوں نے ان کا ساتھ دیا۔

طالبہ مسکان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ تنہا ان کا سامنا کرنے کے لیے پریشان نہیں تھیں.

وہ حجاب پہننے کے اپنے حق کے لیے لڑتی رہیں گی۔

مسکان نے کہا کہ جب میں کالج میں داخل ہوئی تو وہ مجھے صرف اس لیے اجازت نہیں دے رہے تھے کہ میں برقع پہنا ہوا تھا،

انہوں نے جے شری رام کا نعرہ لگانا شروع کیا تو میں نے اللہ اکبر کا نعرہ لگانا شروع کیا۔

طالبہ نے کہا کہ اس گروپ کے تقریبا 10 فیصد مرد کالج کے طالب علم تھے جبکہ باقی لوگ باہر کے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں کلاس میں صرف حجاب پہنتی تھی جبکہ برقع اتار دیتی تھی کیونکہ حجاب ہمارے دین کا ایک حصہ ہے۔

مسکان نے مزید کہا کہ پرنسپل نے کبھی کچھ نہیں کہا اور نہ ہی پرنسپل نے ہمیں برقع نہ پہننے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے ہندو دوستوں نے میرا ساتھ دیا، میں خود کو محفوظ محسوس کر رہی ہوں.

ہر کوئی ہمیں کہہ رہا ہے کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج ملک گیر تحریک بن گیا

بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج ملک گیر تحریک بن گیا، کولکتہ میں مسلمان طالب علم سڑکوں پر نکل آئے اور اللہ اکبر کے نعرے لگاتے رہے.

کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں ایک کالج سے شروع ہونے والا حجاب پر پابندی کا تنازع ملک گیراہمیت اختیارکر گیا.

پاک بھارت سوشل میڈیا پر آج بھی حجاب ہی چھایا رہا۔

حجاب تنازع پر بھارت کے کئی شہروں میں مسلمان طالب علم سراپا احتجاج ہیں،

کولکتہ میں مسلمان طالب علموں نے مظاہرہ کیا.

اللہ اکبر کے نعرے لگائے اور حجاب پر پابندی کو مسترد کردیا۔

بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرناٹک میں حجاب

کے مسئلے کو بی جے پی کی ہم خیال جماعتیں اچھال رہی ہیں،

بنگلور میں ایک لاکھ زعفرانی شالوں کا آرڈر دیا جاچکا ہے تاکہ ہندو طلبہ کو

مسلمانوں کے خلاف اکسایا جاسکے۔

دوسری جانب کرناٹک ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے حجاب پر پابندی کا کیس

لارجر بینچ کو بھیج دیا.

عارضی ریلیف کا فیصلہ بھی لارجر بینچ ہی کرے گا جبکہ بنگلور میں تعلیمی

اداروں کے قریب مظاہروں پر دو ہفتوں کے لیے پابندی لگا دی گئی ہے۔

حجاب پہننے کے حق میں لڑتی

 

 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

آپکے آئندہ 7 روز جتن کُنڈلی کی نظر میں اور ردِ مشکلات کیلئے خصوصی وظیفہ

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: