امریکہایشیابین الاقوامیتازہ ترینخلیجی ممالک

حجاب معاملہ ، ارکانِ کویت پارلیمنٹ ، ایرانی طلبہ کا بھارت کیخلاف بڑا اقدام

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

کویت سٹی،تہران،بوسٹن،بنگلور (جے ٹی این پی کے) حجاب معاملہ ، ارکانِ کویت پارلیمنٹ

بھارت کی ریاست کرناٹک میں حجاب پر پابندی کیخلاف کویت کے ارکان
پارلیمنٹ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان پر کویت میں داخلے پر پابندی
کا مطالبہ کر دیا، جبکہ کویتی خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا، ایران کی
180 طلبہ یونینوں نے انڈین مسلم طالبات کی حمایت کا اعلان کیا اور تہران
میں ہندوستانی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کر کے باپردہ طالبات کے
تعلیمی اداروں میں داخلے پر پابندی کی مذمت کی، بھارتی نژاد امریکی
مسلمانوں نے ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں احتجاج کیا-

کرناٹک میں باحجاب طالبات کیخلاف تھانوں میں مقدمات کا اندراج

بھارتی ریاست کرناتک میں مسلمان طالبات بدستور حجاب پہن کر تعلیمی
اداروں میں آ رہی ہیں جس پر ان کیخلاف ریاست بھر کے تھانوں میں ایف
آئی آرز درج کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے-

بی جے پی ارکان پارلیمنٹ کے کویت داخلے پر پابندی کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پر پابندی کیخلاف
ارکان کویتی پارلیمنٹ نے سپیکر کو خط لکھ دیا۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے
کہ حجاب کیخلاف پروپیگنڈا مہم کے خاتمہ تک بھارتیہ جنتاپارٹی اراکین کی
کویت میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔ بھارت مسلمانوں کے ساتھ ناروا
سلوک سمیت مسلم خواتین کے تشخص کو پامال کر رہا ہے۔

باحجاب بھارتی مسلم خواتین کی تذلیل افسوسناک، کویتی خواتین

کویت کے دارالحکومت کویت سٹی میں حجاب پر پابندی کیخلاف بھارتی سفارت
خانے کے سامنے کویتی خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور کرناٹک کے تعلیمی
اداروں میں حجاب پر پابندی لگائے جانے کیخلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
مظاہرہ کرنیوالی کویتی خواتین نے کہا حجاب پہننا حق ہے، حجاب پہننے والی
خواتین کی تذلیل افسوسناک ہے-

تہران حکومت حجاب معاملے پر بھارت سے بات کرئے ، ایرانی طالبات

ایران کی ایک سو اسی طلبہ یونینوں نے بھارتی مسلم طالبات کی حمایت کا اعلان
کرتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ سے بھارت کی مسلم طالبات کے پردے سے
متعلق مشکلات کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 180
ایرانی یونیورسٹیوں کی طلبہ یونینوں اور ملک کی عوامی تنظیموں نے ایران کی
وزارت خارجہ کے نام ایک خط ارسال کیا ہے جس میں ہندوستانی مسلم طالبات
کے حجاب سے متعلق مسائل پر ردعمل ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

= پڑھیں = پریشان نہیں، حجاب کے حق میں لڑتی رہوں گی، مسکان خان

خط میں کہا گیا ہے کہ موصولہ خبروں اور رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے ہندوستان
کی کرناٹک حکومت کے ایک فیصلے کے تحت ریاست کے سکولوں میں اسلامی
حجاب پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یہ فیصلہ اسلامی دنیا کی رائے عامہ
میں بے چینی کا باعث بنا ہے اور اس معاملے میں خاموشی صحیح نہیں ہے۔

بھارتی حکومت فیصلہ واپس لے ، 180 ایرانی طلبہ یونینز کا مطالبہ

ایرانی طلبہ کی بڑی تعداد نے تہران میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ
کر کے باپردہ طالبات کے تعلیمی اداروں میں داخلے پر پابندی کی شید مذمت کی۔
کرناٹک اور بعض دوسری ریاستوں میں باپردہ طالبات کو تعلیم سے محروم کرنے
کیخلاف نعرے لگائے۔ احتجاجی طلبہ نے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے
تھے جن پر بھارت سرکار سے مذکورہ فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

حجاب ہمارا آئینی حق، بھارتی نژاد امریکی مسلمانوں کا مطالبہ

بھارتی نژاد امریکی مسلمانوں نے ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں احتجاج کیا۔
سو سے زیادہ افراد نے جن میں خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی نے کرناٹک
حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلم طالبات کیساتھ امتیازی سلوک کو فوری
بند کرے جنہیں حجاب اتارنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے پلے
کارڑز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا "حجاب ہمارا آئینی حق ہے” بھارت
میں حجاب پر پابندی، اسلامو فوبیا بند کرو“ حجاب پر حملہ مسلم لڑکیوں کو
تعلیم سے محروم کرنے کی سازش ہے۔

= مزید پڑھیں = بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب تنازع میں شدت

بھارتی ریاست کرناتک میں مسلم طالبات بدستور حجاب پہن کر تعلیمی اداروں میں
آ رہی ہیں جس پر ان کیخلاف تھانوں میں ایف آئی آرز درج کرنے کا سلسلہ شروع
کر دیا گیا ہے۔ ریاست کے ضلع تماکورو میں تماکورو کے ایمپریس کالج کے پرنسپل
نے گزشتہ دو دنوں میں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر 15 سے 20 طالبات
کیخلاف تماکورو تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔ مسلم طالبات کیخلاف یہ پہلی
ایف آئی آر ہے۔

عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے، وزیرداخلہ کرناٹک

کرناٹک کے وزیر داخلہ اراگا جنیندرا نے کہا ہے طالبات کے تئیں اب کوئی نرم
رویہ اختیار نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے ہائیکورٹ کے عبوری احکامات کی خلاف
ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ دریں اثناء
ضلع کورگ کے کالج پرنسپل کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں حجاب
پہن کر کالج آنے والی طالبات پر چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اسلامو فوبیا کے باعث عالمی برادری میں تنہا رہ جائیگا، ششی تھرور

رکن بھارتی پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا
اور حکومتی اقدامات نہ کرنے کے اثرات سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار
کیا کہ اگر کارروائی نہ کی گئی تو ہمیں بین الاقوامی دوست بنانے میں مشکل ہو
گی۔ واضح رہے کرناٹک سمیت کئی بھارتی ریاستوں میں مسلم طالبات کے لیے
حجاب پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جس کیخلاف بھارت میں احتجاج
کیا جا رہا ہے۔

۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں، شکریہ،
جتن انتظامیہ

حجاب معاملہ ، ارکانِ کویت پارلیمنٹ ، حجاب معاملہ ، ارکانِ کویت پارلیمنٹ ، حجاب معاملہ ، ارکانِ کویت پارلیمنٹ
حجاب معاملہ ، ارکانِ کویت پارلیمنٹ ، حجاب معاملہ ، ارکانِ کویت پارلیمنٹ ، حجاب معاملہ ، ارکانِ کویت پارلیمنٹ

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے