حافظ آباد میں پرویز الٰہی کے گھر پولیس گردی کیخلاف ق لیگ کا احتجاج
حافظ آباد: حافظ شفقت سے : حافظ آباد میں پرویز الٰہی کے

حافظ آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کی طرف سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے گھر پر پولیس گردی اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف ضلعی عہدیداروں اور کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر مظاہرے کے شرکا نے پولیس گردی، امپورٹڈ حکومت کے خلاف اور چودھری پرویز الٰہی کے حق میں درج نعروں پر مبنی پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔
پرویز الٰہی کیساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے، ایم آصف چٹھہ
احتجاجی مظاہرین سے ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ق)
محمد آصف چٹھہ ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
ہم سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ ہیں اور
چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
انہوں نے کہا امپورٹڈ حکومت کی پولیس گردی ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی،
ہم سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اورسابق وفاقی وزیرمونس الٰہی کے ساتھ ہیں.
ہم ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کے لیے بھی تیار ہیں،
یہ چند دن کی مہمان حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔
یاد رہے چند دن بعد چوہدری پرویز الٰہی ایک مرتبہ پھر وزیر اعلی پنجاب ہوں گے.
امپورٹڈ حکومت کے غنڈوں کو پھر کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ق) کے کارکنوں نے چوہدری پرویز الٰہی کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی،
اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، بعدازاں مسلم لیگ (ق) کے احتجاجی کارکن پُرامن طور پر منتشر ہو گئے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
حافظ آباد میں پرویز الٰہی کے
پڑھیں : پنجاب بھر سے تازہ ترین اور اہم ( == خبریں == )