جی ایس ایم اے کاٹیکسوں میں کمی کا مطالبہ ، زیادہ سرمایہ کاری و استحکام کیلئے تجاویز
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) جی ایس ایم اے کاٹیکسوں
دنیا بھر کے گیارہ سو سے زائد موبائل فون آپریٹرز اور کمپنیوں کی بین الاقوامی نمائندہ تنظیم گروپ اسپیشل موبائل ایسوسی ایشن (GSMA) نے ٹیلی کام سیکٹر کیلئے ٹیکسز میں کمی کا مطالبہ کر دیا۔
گروپ اسپیشل موبائل ایسوسی ایشن (GSMA) کی جانب سے وزارت آئی ٹی کو خصوصی طور پر خط لکھا گیا جس میں کہا گیا کہ بھاری ٹیکسز پاکستان میں معیاری ٹیلی کام سروسز کی فراہمی میں بڑی رکاوٹ ہیں۔
اپنے خط میں گروپ اسپیشل موبائل ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان
میں ٹیلی کام سیکٹر میں ٹیکسز سب سے زیادہ ہیں، ٹیلی کام سیکٹر میں 15 فیصد
ایڈوانس ٹیکس ختم کیا جائے۔
جی ایس ایم اے نے کہا سروسز اور موبائل کارڈ پر عائد ساڑھے 19 فیصد سلیز ٹیکس صارفین اور ٹیلی کام انڈسٹری پر بوجھ اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی راہ میں رکاوٹ ہے،
ٹیلی کام لائسنسز کے حوالے سے غیر ملکی کرنسی ریٹ کی حد مقرر کی جائے،
اسپیکٹرم یا لائسنس فیس کی ادائیگیوں کی اقساط کے لئیمدت 10 سال کی جائے۔
فون آپریٹرز اور کمپنیوں کی بین الاقوامی نمائندہ تنظیم نے کہا کہ فیصد ایڈاوانس ٹیکس میں 25 فیصد کمی کی جائے،
15 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کم کرکے 10 فیصد کی جائے،
فائبر آپٹک کیبلز پر عائد درآمدی ڈیوٹی میں 50 فیصد چھوٹ دی جائے۔
بین الاقوامی نمائندہ تنظیم نے مطالبہ کیا کہ درآمدی بیٹریوں پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کی جائے۔
جی ایس ایم اے کاٹیکسوں
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : باقاعدگی سے قیلولہ کرنا بلند فشار خون اور فالج کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق