جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ دوسرے شوہر سے بھی اُکتا گئیں
نیویارک : جے ٹی این پی کے نیوز: جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ
دنیا کی معروف آن لائن کمپنی ایمیزون کے بانی اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ مکینزی اسکاٹ نے دوسرے شوہر سے بھی طلاق کے لیے درخواست دائر کر دی۔
پڑھیں : دوسری کمیونٹی کی لڑکی سے شادی، مسلم نوجوان کو 5سال قید
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مکینزی اسکاٹ نے ایمیزون پر اپنے بائیو سے ڈین جیویٹ کا نام بھی ہٹا دیا۔
میکینزی اسکاٹ نے جیف بیزوس سے طلاق کے دو سال بعد اپنے بچوں کے سکول کے سائنس ٹیچر ڈین جیویٹ سے شادی کی تھی۔
ڈین جیویٹ نے مکینزی اسکاٹ سے شادی کے بعد سکول کی نوکری چھوڑ دی تھی۔
واضح رہے 2019ء میں جیف بیزوس اور مکینزی اسکاٹ نے طلاق کا اعلان کیا تھا،
مزید پڑھیں : برہنہ تصاویر وائرل کرنے پر لڑکی نے منگیتر کو قتل کردیا
دونوں کے درمیان ایک طویل عرصے تک علیحدگی رہی۔
دونوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ پچیس سال بعد طلاق کا فیصلہ کیا ہے،
ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ طلاق کے باوجود دونوں دوست رہیں گے۔
دونوں کا کہنا تھا کہ ہماری شادی پچیس سال برقرار رہی اور اگر پہلے بھی معلوم ہوتا
کہ پچیس سال بعد ہماری طلاق ہو جائے گی پھر بھی ہم شادی ضرور کرتے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ
= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں