جیالو: کمر کس لو، بلدیاتی انتخابات میں فتح آپکی منتظر ہے، آصف زرداری

ویب ڈیسک/ آئی آر خان :جیالو: کمر کس لو،

سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے سندھ میں بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی تاریخی کامیابی پر عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں جیالوں کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے۔

پیپلزپارٹی کی بلدیاتی انتخابات میں تاریخی کامیابی عوام کے اعتماد کا عکاس ہے

الیکشن میں کامیاب ہونیوالے امیدواروں اور ان کی کامیابی کو یقینی بنانے والے جیالوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پارٹی عہدیدار اور کارکنوں کی محنت اور عزم کا یہ تسلسل ملک میں عوام

کی فیصلہ کن فتح کی نوید ثابت ہوگا اور جیالوں،بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کےلئے بھی کمر کس لو،

فتح آپ کی منتظر ہے۔ سابق صدر مملکت نے مزید کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کے

بلدیاتی مسائل حل اور اداروں کو بااختیار بنانے کےلئے پرعزم ہے،

پی پی پی ملک بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں منتخب ہونیوالے

تمام جیالے امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے 14اضلاع میں جیالے امیدواروں کی واضح کامیابی

عوام کا تیر پر اعتماد کا اظہار ہے ۔ سندھ کے عوام نے جیالے امیدواروں کو ووٹ دے کر دراصل

اپنی ترقی اور خوشحالی کے تسلسل پر مہر لگائی ہے، جبکہ بلدیاتی انتخابات میں ہونیوالی غیر معمولی کامیابی اگلے

عام انتخابات میں پی پی پی کی فتح کا اعلان ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پہلے مرحلے

کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی ابتدائی قدم ہے، پی پی پی ملک بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

آپ بھی بنیں ہماری میڈیا ٹیم کا "حصہ” رابطہ کریں ھمارے بیورو چیف کے پی کے عمران رشید خان کیساتھ وٹس ایپ نمبر923149288665+

جیالو: کمر کس لو،

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: