جوہر ٹائون دھماکہ ، مجرموں کو9,9بار سزائے موت

جوہر ٹائون دھماکہ مجرموں سزائے موت

لاہور (جے ٹی این پی کے) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جوہر ٹاؤن بم دھماکے کا فیصلہ سناتے

ہوئے چار ملزمان کو سزائے موت کا حکم دیدیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد حسین

بھٹہ نے کوٹ لکھپت جیل میں جوہر ٹاؤن بم دھماکے کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔عدالت نے الزام ثابت

ہونے پر مقدمے میں نامزد چار ملزمان عید گل، سجاد شاہ، پیٹر پال اور ضیا اللہ کو 9 ،9 مرتبہ سزائے

موت جبکہ سہولت کاری کے الزام میں خاتون ملزمہ عائشہ کو پانچ سال قید کی سزا سنائی۔ملزمہ

عائشہ کی جانب سے رانا فدا حسین اور سرکاری وکیل عبدالروف وٹو نے ٹرائل مکمل کرایا۔انسداد

دہشتگری عدالت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مقدمے کا ٹرائل کوٹ لکھپت جیل میں مکمل کیا

اور یہی پر تمام عدالتی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ملزمان کیخلاف سی ٹی ڈی نے بم دھماکے کا

مقدمہ درج کیا، جس کے بعد عدالت میں کل 56 گواہوں نے بیانات قلم بند کیے، جیل میں ہونیوالی

کارروائی کے دوران ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کیا تھا۔

جوہر ٹائون دھماکہ مجرموں سزائے موت

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: