امریکہایشیابین الاقوامیتازہ ترین

جوہری معاہدہ بچانے کے لیے ایران کے پاس چند ہفتے باقی ہیں،امریکا

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

جوہری معاہدہ بچانے کے لیے ایران

واشنگٹن (جے ٹی این پی کے) امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلینکن نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی

جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے چند ہفتے ہی باقی رہ گئے ۔ معاہدے کو بحال کرنے کے لیے

ویانا میں جاری مذاکرات ناکام ہوئے تو امریکا دیگر راستوں کا سہارا لینے کے لیے تیار ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس واقعتا وقت ختم ہوتا جا رہا ہے اس

لیے کہ ایران اس لمحے کے قریب سے قریب تر ہوتا جا رہا ہے جہاں وہ جوہری ہتھیار کی تیاری

کے واسطے مطلوب قابلِ انشقاق مواد حاصل کر سکتا ہے۔بلینکن نے متنبہ کیا کہ ایران جوہری میدان

میں کامیابیاں حاصل کرتا جا رہا ہے جہاں سے واپسی دشوار سے دشوار تر ہو جائے گی۔امریکی

وزیر خارجہ نے باور کرایا کہ ہم کسی بھی راستے کے لیے تیار ہیں تاہم یہ بات واضح ہے کہ

ہمارے اور ہمارے حلیفوں اور شراکت داروں کی سیکورٹی کے لیے بہت بہتر ہو گا کہ ہم ویانا

معاہدے کی طرف لوٹیں، تاہم اگر ہم اس میں کامیاب نہ ہوئے تو پھر اس مسئلے کے ساتھ دیگر

راستوں کے ذریعے نمٹا جائے گا۔

جوہری معاہدہ بچانے کے لیے ایران

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے