تازہ ترینکھیل و کھلاڑی

جونیئر ایشیا ہاکی کپ فائنل آج، پاکستان بھارت مدمقابل ہوں گے

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

صلالہ: جونیئر ایشیا ہاکی کپ فائنل آج،

عمان کے دارالحکومت میں کھیلے جانے والے جونیئر ایشیا کپ ہاکی کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو چھ ، دو سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، جو آج بھارت کیساتھ کھیلے گا۔ پاکستان نے مسلسل تیسری اور مجموعی طور پر ساتویں بار ٹورنامنٹ فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔

پڑھیں : قومی ٹیم کے ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی نہ کرنیکی انکوائری کیلئے کمیٹی قائم

تفصیلات کے مطابق سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو 2 کے مقابل 6 گول سے شکست دی،

پاکستان کی جانب سے شرٹ نمبر 18 عبدالرحمن نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور میچ میں تین گول

سکور کیے۔ ملائیشیا کے پیرابو تنگراجا نے 21 ویں منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کی، 42 ویں منٹ

میں پاکستان کے محمد صفیان نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ 44 ویں منٹ میں عبدالرحمن نے ٹیم

کو برتری دلائی، اگلے ہی منٹ میں ملائیشیا نے ایک بار پھر مقابلہ برابر کر دیا، تاہم 47 ویں منٹ میں

عبدالحنان شاہد نے فیلڈ گول کر کے پاکستان کو پھر برتری دلادی، جبکہ عبدالرحمن نے 48 ویں اور 51 ویں

منٹ میں گول کر کے پاکستان کی برتری مستحکم کی، تو 58 ویں منٹ میں ارباز احمد نے گول کر کے سکور

پاکستان کے حق میں چھ۔ دو کر دیا، یہ برتری آخری وقت تک برقرار رہی۔ جونیئر ایشیا کپ کے فائنل میں آج

پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہو گا۔ ہاکی کے شائقین نے پاکستان ٹیم کو شاندار کارکردگی پر شاباش دیتے

ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آج بھی اسی طرح بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جونیئر ایشیا کپ

ہاکی کا ٹائٹل اپنے نام کریں گی۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

جونیئر ایشیا ہاکی کپ فائنل آج،

===> دنیا بھر سے کھیل و کھلاڑیوں کی خبریں (== پڑھیں ==)

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے