جنگل میں آگ نہیں لگائی جھوٹا اور بے بنیاد الزام لگایا گیا، ڈولی

لاہور (جے ٹی این پی کے) جنگل میں آگ نہیں لگائی ڈولی

شہرت کے حصول کے لئے مارگلہ پہاڑیوں اور جنگلات میں مبینہ طور پر آگ لگانے
والی ٹک ٹاکر حمیرا اصغر المعروف ڈولی نے اپنے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے
کہا ہے کہ لوگ ‘حقیقت’ سے واقف نہیں ہیں میں نے جنگل میں آگ نہیں لگائی مجھ پر
جھوٹا اور بے بنیاد الزام لگایا گیا.

سوشل میڈیا کے کردار پر مایوسی کا اظہار

اپنے ویڈیو بیان میں ٹک ٹاکر ڈولی نے مشہور شخصیت کی ساکھ کو داغدار کرنے اور
شہرت کو نقصان پہنچانے میں سوشل میڈیا کے کردار پر مایوسی کا اظہار کیا۔مارگلہ
میں آگ لگاکر ویڈیوز بنانے پر ٹک ٹاکر کو قانونی کارروائی کا سامناانہوں نے اپنے بیان
میں صارفین سے پرزور اپیل اور درخواست کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے اس جعلی
ویڈیو کو بغیر کسی تحقیق اور تفتیش کے وائرل کیا گیا ہے، اسی طرح سے صارفین میرے
مؤقف اور اس وضاحتی بیان کی ویڈیو کی بھی تشہیر کریں۔

ردعمل کے بعد مجھے بہت مایوسی ہوئی

اپنے وضاحتی بیان کے آغاز پر ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے
ردعمل کے بعد مجھے بہت مایوسی ہوئی اور میں یہ ویڈیو بنانے پر مجبور ہوگئی ایک
ویڈیو کو اس طرح سے وائرل کرنا اور کسی بھی مشہور شخصیت کے لئے مسئلہ پیدا
کرنا مایوس کن ہے. ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو دیکھ کر تنقید کرنے والے لوگوں کو پہلے
مجھ سے رابطہ کرکے اس معاملے پر بات کرنی چاہیے تھی اس روز میں ہری پور سے
اپنی میک اپ کلاس لے کر واپسی پر موٹروے پر سفر کر رہی تھی،

ویڈیو بنا کر  مختلف ویب سائٹس پر اپ لوڈ کروں گی

اس دوران میں نے یہ تمام مناظر دیکھے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ جو میں نے وہاں دیکھا
تھا میں وہاں موجود شخص کے ہمراہ ایک ویڈیو بنا کر سماجی رابطوں کی مختلف ویب
سائٹس پر اپ لوڈ کروں گی جس کو تمام صارفین وہاں دیکھیں تاکہ آپ سب کو اس معاملے
کی حقیقت کا پتا چلے۔

 

جنگل میں آگ نہیں لگائی ڈولی

 

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: