جنوبی کوریا: ہالووین تہوار کی تقریبات میں بھگدڑ سے150 ہلاک، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
مانیٹرنگ رپورٹ/ جنوبی کوریا: ہالووین تہوار
جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ہالووین فیسٹیول کی تقریبات کیدوران بھگدڑ ہجوم میں کچلنے سے کم از کم150 افراد ہلاک
اور 160سے زائد زخمی ہو گئے ہیں تاہم ہلاکتوں میں اٖضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے
مزید ہلاکتوں کے خدشہ کے متعلق جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ ہالووین فیسٹیول میں رونماء ہونیوالے
اس سانحے میں ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
نیشنل فائرایجنسی کیمطابق جنوبی کوریا میں ہالووین کے اس فیسٹول کی تقریبات کے دوران بھگدڑ مچنے کے باعث
سانحہ میں زخمی یا ہلاک ہونیوالوں میں زیادہ تر 20 سال کے ہیں۔
ایجنسی نے بتایا کہ ہلاکتوں میں سے 46 متاثرین جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گئے اور 74 ہسپتال لے جانے کے بعد دم توڑ گئے۔
حکام نے بتایا کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے نیشنل فائر ایجنسی کے ایک اہلکار نے نامہ نگاروں کو بتایا، "160 زخمیوں میں سے مزید ہلاکتوں کا زیادہ امکان ہے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ