تازہ ترینچینزیرِعنوانکرونا سپیشل

جنوبی چین میں کرونا لاک ڈاﺅن کیخلاف احتجاج،مظاہرین پولیس میں جھڑپیں

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

بیجنگ: جے ٹی این پی کے نیوز: جنوبی چین میں کرونا لاک ڈاﺅن

چین کے جنوبی علاقے کے شہر میں سیکڑوں افراد کرونا لاک ڈان کے خلاف احتجاج کیا، تاہم پولیس نے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق جنوبی چین میں مظاہرین کی پولیس کیساتھ

جھڑپ بھی ہوئی جس میں انسداد کرونا اقدامات کیخلاف عوامی

مخالفت کا ایک غیر معمولی مظاہرہ کیا گیا۔

پڑھیں : کرونا سے ہونیوالی ہر موت کے پیچھے ایک ٹوٹا ہوا خاندان

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سیکڑوں افراد نے گوانگزو کے صنعتی شہر میں احتجاج کیا،

مظاہرین نے لاک ڈاون والے علاقوں میں محصور لوگوں کو گھروں سے نہ نکلنے کے لئے کھڑی کی گئی رکاوٹیں بھی ہٹا دیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کچھ مقامات پر مظاہرین کا پولیس اہلکاروں کیساتھ جھگڑا بھی ہوا۔

مظاہرین کا کہنا تھا اب مزید کورونا ٹیسٹ کی ہمیں ضرورت نہیں ہے، حکومت نے ہمیں محصور کر دیا ہے۔

ادھر گوانگزو کا ایک شخص کورونا پابندیوں سے متاثرہ ضلع

ہائزو کی آبی گزرگاہ سے تیرتا ہوا دیکھا گیا جس کے بارے میں

بتایا گیا کہ وہ لاک ڈاون سے بچنے کے لیے دوسرے علاقے میں جا رہا تھا۔

مزید پڑھیں : بھارتی فیملی کی کرونا سے ہلاک شخص کی میت کیساتھ گزر بسر

واضح رہے کہ چینی حکام نے اکتوبر کے آخر میں وہاں پر پہلے سنیپ لاک ڈاون کا اعلان کیا،

جس میں درجنوں رہائشی محلوں کو بند کر دیا گیا۔ شہر کے حکام نے گزشتہ ہفتے نو اضلاع میں لازمی بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ شروع کی،

کیونکہ علاقے میں روزانہ کورونا مثبت کیسز کی تعداد 1,000 سے زیادہ ہو چکی ہے۔

18 ملین سے زیادہ لوگوں کے اس میگا سٹی میں گذشتہ تقریبا 2,300 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے زیادہ تر غیر علامتی ہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

جنوبی چین میں کرونا لاک ڈاﺅن ، جنوبی چین میں کرونا لاک ڈاﺅن

=====> عالمی وباء کرونا سے متعلق مزید رپورٹس ( == پڑھیں == )

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے