جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کیلئے حکومت کا شہباز اور بلاول کوخط
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام میں
حکومت نے جنوبی پنجاب صوبہ کیلئے شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری
سے تعاون کی درخواست پر مبنی خط ارسال کر دیا،
حکومت نے پارلیمان کی خصوصی کمیٹی بنانے کیلئے نام بھی مانگ لئے ہیں،
وزیر خارجہ نے آ ئینی ترمیم کیلئے دونوں پارلیمانی رہنماؤں کو مدعو کرتے ہوئے اپنے لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ
جنوبی پنجاب الگ صوبہ بنانا علاقے کے لوگوں کی دیرینہ خواہش جبکہ پی ٹی آئی کے منشور کا کلیدی جزو ہے،
یہ بھی پڑھیں: باضمیر حکومتی ارکان منی بجٹ کو مسترد کردیں، شہبازشریف
یہ خط ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن پر الگ صوبہ بنانے سے متعلق تحریر کر رہا ہوں،
ن لیگ کے سینیٹر نے ایوان بالا میں نجی بل پیش کیا، پیپلزپارٹی اور تحریک انصا ف نے بل کی حمایت کی،
جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے بنیادی رکاوٹ آئینی ترمیم ہے،پارلیمنٹ کی دو تہائی اکثریت درکار ہے۔
آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دیں
لوگوں کے مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے اس اقدام کو حقیقت بنانے میں تاریخی کردار ادا کریں ۔
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام میں