جنوبی افریقی حکومت نے پہلی بار زولو بادشاہ کو تسلیم کر لیا

پریٹوریا(جے ٹی این پی کے) جنوبی افریقی حکومت نے پہلی بار
جنوبی افریقہ کی تاریخ میں 1971 کے بعد پہلی بار زولو کمیونٹی کے نئے بادشاہ کو حکومت نے تسلیم کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 48 سالہ مسوزولوکو اگست میں ایک روایتی جشن میں جنوبی افریقہ کے سب سے بڑے نسلی گروہ کے بادشاہ کا تاج پہنایا گیا تھا،
سرکاری وسائل اور مدد تک مکمل رسائی کیلئے حکومت کی جانب سے تسلیم کرنے کی ضرورت تھی۔
تاہم اب جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کے جانب سے زولو بادشاہ کو تسلیم کرنے کے بعد عوام اور عدالتوں میں چلنے والی طویل جنگ کا خاتمہ ہو گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گذشتہ دنوں حکومت کی جانب سے زولو کے نئے بادشاہ کو

تسلیم کرنے کیلئے بادشاہ کو باقاعدہ اسناد بھی دی گئیں،
اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں زولو کمیونٹی کے افراد جمع ہوئے جنہوں نے اپنے

روایتی ملبوس زیب تن کر کے نئے بادشاہ کو تسلیم کیے جانے کے بعد جشن بھی منایا۔

جنوبی افریقی حکومت نے پہلی بار

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کا جوہری پھیلاؤ خطرناک تخریبی عمل

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: