جنوبی افریقن خاتون کا گینگ ریپ اور زندہ جلانے کا لزرہ خیز واقعہ
پریٹوریا: جے ٹی این پی کے نیوز: جنوبی افریقن خاتون کا گینگ ریپ
جنوبی افریقہ کے قصبے کمبرلی میں لرزہ خیز جرم نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا،
3 انسانی بھیڑیوں نے اپنی نوعیت کے ایک المناک اور ہولناک واقعے میں ایک تیس سالہ خاتون کیساتھ نہ صرف زیادتی کی بلکہ بعدازاں اسے زندہ جلا دیا۔
اخبار کے مطابق 3 مجرم 30 سالہ خاتون کو افریقی قصبے روڈیبن کے ایک پارک میں لے گئے اور پھر اس کیساتھ زیادتی کی۔
7 اکتوبر کو ہونے والے گھناونے جرم کی تفصیلات میں تینوں مجرموں نے
خاتون کے جسم پر پیرافین ڈال کر اسے آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ زندہ جل کر جاں بحق ہوگئی۔
پڑھیں : ایک گناہ چھپانے کیلئے پاؤں تلے سے زمین نکال دینے والا دوسرا قبیح گناہ
پولیس نے اس واقعے کو ”نفرت انگیز جرم” قرار دیا۔ 30 سالہ خاتون گذشتہ اتوار کو ہسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔
اسے انسانی بھیڑیوں کے حملے کے بعد اس ہسپتال لایا گیا تھا۔
جنوبی افریقہ کے قصبے کمبرلی میں متاثرہ خاتون کے ساتھ جو کچھ ہوا
اس کی وجہ سے خواتین شدید خوف کا شکار ہو گئی ہیں۔
ایک مقامی رہائشی نے بتایا ایک خاتون کے ساتھ ایسا کچھ ہو سکتا ہے، سوچا بھی نہیں جا سکتا۔
جو کچھ اس کے ساتھ ہوا وہ انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے،
مثال کے طور پر یہ میری بیٹی کیساتھ بھی ہو سکتا ہے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
جنوبی افریقن خاتون کا گینگ ریپ ،
= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں