جنرل قمر جاوید باجوہ سبکدوش،جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی
راولپنڈی (جے ٹی این پی کے) جنرل قمر جاوید باجوہ سبکدوش
جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی، جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج میں کمان کی تبدیلی کے حوالے سے پروقار تقریب منعقد ہوئی،
دوران تقریب سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو روایتی چھڑی سونپی۔
تقریب میں جی ایچ کیو بینڈ نے ملی نغموں کی مدھر دھنیں بکھیرتے ہوئے شاندار پرفارمنس دی اور قومی پرچم کو سلامی دی گئی،
جی۔تقریب کے مہمان خصوصی جنرل قمر جاوید باجوہ کی جنرل عاصم منیر کے ہمراہ پنڈال آمد پر گارڈز نے انہیں سلامی دی جس کے بعد تلاوت کلامِ پاک سے تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔
تلاوت کلام پاک کے بعد سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اعزازی گارڈ ٓف آنر کا معائنہ کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ کو الوداعی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان، سینئرحاضرسروس اورریٹائرڈ فوجی افسران، ان کی فیملیز کے علاوہ وفاقی وزراء ، سیکرٹریز نے شرکت کی۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ اسحاق ڈار
اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب سے خطاب
کرتے ہوئے کہا کہ میں اللہ کا شکر گزار ہوں جس نے اس عظیم فوج میں
خدمات کا موقع دیا،
جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف کے عہدے پر تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،
عنقریب گمنامی میں چلا جاؤں گا لیکن فوج سے روحانی رابطہ ہمیشہ قائم رہے گا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ 6 سالہ دور میں ہر موقع پر اس فوج نے
ہمیشہ میری آواز پر لبیک کہا،
اپنی فوج پر فخر ہے جو کم وسائل کے باوجود سیاچن سے لے کر صحرا تک
سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے،
یہ لسانیت، رنگ نسل اور مذہب کی تفریق سے بالاتر ہوکر ملک کے چپے چپے کا دفاع کرتی ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جنرل عاصم سے میری رفاقت 24 سالہ پرانی ہے،
وہ حافظ قرآن ہونے کے علاوہ پیشہ ور، باصلاحیت اور اعلیٰ اصولوں کے قابل افسر ہیں،
یقین ہے فوج ان کی قیادت میں نئی منازل عبور کرے گی، ان کی تعیناتی مثبت ثابت ہوگی،
خوشی ہے کہ فوج ایک مایہ ناز اور قابل افسر کے حوالے کر کے جا رہا ہوں،
یقین ہے آنے والے وقت میں فوج جنرل عاصم کی قیادت میں اس سے بڑھ کر
ملک کی خدمت کرے گی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ سبکدوش
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : سوات میں دریا کنارے ہوٹل بنانے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے،جنرل باجوہ