جنرل عاصم منیر آرمی چیف تعینات، صدر نے سمری پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) جنرل عاصم منیر آرمی چیف تعینات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنرل عاصم منیر کی بطورِ آرمی چیف جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطورِ چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔

اس طرح جنرل عاصم منیر ملک کے 17 ویں آرمی چیف تعینات۔ہو گئے ۔

جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ہو گئے.

اس سے قبل وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے لیفٹننٹ جنرل عاصم مینر کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا

اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے نئے آرمی چیف کی تعیناتی

سے متعلق سمری صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کردی گئی تھی۔

دوسری جانب لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو بھی فور سٹار جنرل کے عہدے

پر ترقی دیتے ہوئے انہیں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا

اور ان ک تعیناتی کی سمری بھی منظوری کیلئے صدر مملکت کو بھجوادی گئ تھی۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

یہ بھی پڑھیں : سوات میں دریا کنارے ہوٹل بنانے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے،جنرل باجوہ

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: