جمائمہ گولڈ سمتھ اور بالی ووڈ اداکارہ ریچاچڈا کی سوشل میڈیا پر دھوم

لندن،ممبئی (جے ٹی این پی کے) جمائمہ گولڈ سمتھ اداکارہ ریچاچڈا
جہاں ایک اور افغان خواتین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے سوشل میڈیا صارفین سے لندن مارچ میں شرکت کی اپیل کرنے پر برطانوی فلمساز جمائمہ گولڈ اسمتھ کی دھوم مچی ہو ئی ہے ،
وہیں بالی ووڈ داکارہ ریچا چڈا کو بھارتی فوج کیخلاف کی گئی ٹوئٹ پر اسوقت معافی مانگنی پڑی جب بھارتیوں نے انکی ٹوئٹ پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں غدار قرار دیا ۔
تفصیلات کے مطابق جمائمہ گولڈ اسمتھ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر افغانستان میں خواتین کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ طالبان نے اب خواتین کے پارکس، جمز اور ریسٹورنٹس میں جانے پر پابندی عائد کردی ہے
جبکہ افغان خواتین کے زیادہ تر کام کرنے اور سیکنڈری سکولز میں جانے پر پہلے سے ہی پابندی عائد ہے۔
انہوں نے لکھا کہ آج 27نومبر کو افغان خواتین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے لندن مارچ میں شرکت کریں۔


ریچا چڈا انڈین فوج کیخلاف ٹوئٹ پر عوام کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور


دوسر ی طرف بھارتی میڈیا کے مطابق ریچا چڈا نے 24نومبر کو ایک مختصر ٹوئٹ کی تھی ،
جس میں انہوں نے گلوان سلام کہ رہا ہے لکھا اور ان کی ٹوئٹ کو بھارتی فوج

کی توہین سمجھا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے مذکورہ ٹوئٹ بھارتی فوج کے ناردرن آرمی

کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دیودی کے ایک بیان کے بعد شیئر کی تھی۔

رابی پیرزاد کا تما م جنگلی جانوروں پر باآسانی قابو سکنے کی عطا ء کا دعویٰ


جنرل اوپیندرا دیودی نے 23نومبر کو بیان دیا تھا کہ اگر حکومت فوج کو

حکم دیگی تو فوج آزاد کشمیر پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلے گی۔
ان کے بیان کے بعد ریچا چڈا نے جون 2020 میں بھارتی فوج کی چینی فوج

کے ہاتھوں متنازع علاقے لداخ کے مقام گلوان پر شکست کی ذو معنی ٹوئٹ کی تھی۔
جس پر انہیں بھارتی عوام نے آڑے ہاتھوں لیاتو اداکارہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گئیں۔

جمائمہ گولڈ سمتھ اداکارہ ریچاچڈا

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: