جعلی اکاؤنٹس کیسز میں سابق صدر کوبڑی خوشخبری مل گئی

سابق صدر کوبڑی خوشخبری مل

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) جعلی اکاؤنٹس کیسز میں سابق صدر آصف زرداری کو طبی بنیادوں

پر ضمانت مل گئی،آصف زرداری کیخلاف نیو یارک اپارٹمنٹس پر نیب انکوائری کیس میں اسلام آباد

کی احتساب عدالت نے آصف زرداری کی ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ۔احتساب

عدالت کے جج محمد بشیر نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کو طبی

بنیادوں پر ضمانت دے دی۔عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ آصف زرداری کو صحت کے

مسائل کی وجہ سے کیس میں مستقل ضمانت دی جاتی ہے، آصف زرداری کے خلاف نیویارک

پراپرٹی کیس انکوائری کے مرحلے میں ہے، نیب کا کیس میں آصف زرداری کے خلاف شواہد اکٹھے

کرنا ابھی باقی ہے، نیب ٹھوس شواہد کی بنیاد پر سابق صدر کی ضمانت منسوخی کی درخواست دے

سکتا ہے۔عدالت نے کہا کہ نیب کو آصف زرداری کے خلاف اثاثہ جات کی شکایات 2018 اور 2019

میں موصول ہوئیں، نیب کو جے آئی ٹی رپورٹ اپریل 2019 میں موصول ہوئی، آصف زرداری

دوسرے مقدمے میں گرفتار ہونے کے بعد دسمبر 2019 میں رہا ہوئے۔

سابق صدر کوبڑی خوشخبری مل

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: