بین الاقوامیتازہ ترینکالمز،بلاگز، فیچرز

جشنِ نوروز ایک بین الاقوامی تہوار اور مزید جانیئے اس رپورٹ میں۔۔

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

مانیٹرنگ/رپورٹنگ ٹیم عمران رشید خان+ جے ایس شیرازی+ ایس مہدی رضا +عینی خان جشنِ نوروز ایک بین

نوروز فارسی زبان کا لفظ ہے، نو کے معنی نیا اور روز کے معنی دن کے ہیں

نوروز یعنی”نیا دن” اس دن کو قدیمی کیلینڈر کے آغاز کے موقع پر منایا جاتا ہے،

عیدِ نوروز ایک بین الاقوامی تہوار ہے 2010ء میں اقوامِ متحدہ نے بھی اسے ایک انٹرنیشنل ایونٹ قرار دے دیا ہے۔

قدیم فارس کے اس رواج کو لوگ اسے مذہبی دن کے بجائے ایک موسمی تہوار کے طور پر مناتے تھے۔

مورخین کے مطابق یہ تہوار زرتشت مذہب کےلوگ گزشتہ تین ہزار سال سے منارہے ہیں

اس مذہب کا شمار دنیا کے قدیم ترین مذاہب میں ہوتا ہے اور ایران جہاں اس تہوار کا آغاز ہوا،

وہاں آج بھی تمام مذاہب نوروز کو قومی تہوار کے طور پر مناتے ہیں ایران کے علاوہ دوسرے ملکوں جیسے

پاکستان، کشمیر، ہندوستان، افغانستان، آذر بائیجان، تاجکستان اور ازبکستان میں بھی جشن نوروز کو روایتی طور پر مناتے ہیں،

اس تہوار سے منسوب اعلیٰ انسانی اقدار جیسے مہمان نوازی، صلہ رحمی، صدقہ دینے، سخاوت، نئے سال اور بہار کے آغاز پر خوشی منانے، خوشبو لگانے، اچھے اور لذیذ کھانے پکانے، خدا کا شکر ادا کرنے اور اللہ کے بندوں سے کشادہ روئی سے ملنے کو سراہا گیا ہے۔

پاکستان بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے

پاکستان میں موسم سرما کے اختتام پر موسم بہار کی آمد اور نوروز کی تقریبات صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور،

سوات، بنوں، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے مختلف علاقوں کیساتھ ساتھ استرزئی، ہنگو، علی زئی پارا چنار اور دیگر

علاقوں سمیت پنجاب کے شہر لاہور، گجرانولہ اور مختلف شہروں، دہی علاقوں میں انعقاد کیا جاتا ہے

اسی طرح صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں سمیت صوبہ گلگت بلتستان سکردو چترال،اسٹور ہنزہ جبکہ صوبہ بلوچستان کے کوئٹہ،

مکران، جعفر آباد اور گوادر میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

 

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ

جتن نیوز اردو انتظامیہ

جشنِ نوروز ایک بین

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے