جسے اللہ ہدایت دے، معروف برطانوی تاجر ایلفی بیسٹ دائرہ اسلام میں داخل
لندن: جے ٹی این پی کے نیوز: جسے اللہ ہدایت دے، معروف برطانوی
برطانیہ کے معروف اور امیر ترین تاجر اور موبائل ہوم پارک کمپنی وائلڈ کرسٹ پارکس کے موجودہ چیئرمین الفریڈ ولیم بیسٹ عرف ایلفی بیسٹ دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے۔
اسلاموفوبیا حقیقی مسئلہ، میرے بیٹوں کو بھی مشکلات درپیش،جمائمہ خان
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق موبائل ہوم پارک کمپنی وائلڈ
کرسٹ پارکس کے موجودہ چیئرمین اور دنیا کے امیر ترین افراد میں
سے ایک الفریڈ ولیم بیسٹ نے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا۔ کچھ
ماہ قبل ایلفی بیسٹ کی جانب سے اپنی ایک مسجد کے اندر سے ایک
تصویر شیئر کی گئی تھی جس کا کیپشن درج تھا کہ جسے اللہ ہدایت
دے اسے کوئی گمراہ نہیں کر سکتا اور اللہ جسے گمراہ کر دے اسے
کوئی ہدایت نہیں دے سکتا۔ 2019 میں سنڈے ٹائمز یو کے نے ایلفی
کو برطانیہ کے امیر افراد کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ واضح رہے
کہ ایلفی نے 1990 میں ایک فون شاپ سے اپنے کاروبار کا آغاز کیا
تھا اور اب وہ برطانیہ کے امیر افراد میں شمار ہوتے ہیں۔ دوسری
طرف یہ خوش آئند بات ہے کہ مغرب میں جتنا اسلامو فوبیا بڑھتا جا
رہا ہے اسی طرح وہاں کے باسیوں میں اسلام قبول کرنے کی جانب رحجان میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
جسے اللہ ہدایت دے، معروف برطانوی
= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں