جسٹس عمرعطا بندیال نے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) عمرعطا بندیال چیف جسٹس پاکستان
جسٹس عمرعطا بندیال نے 28ویں چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھالیا، جسٹس عمر عطا بندیال 16 ستمبر2023 تک چیف جسٹس آف پاکستان رہیں گے۔ ایوان صدرمیں چیف جسٹس آف پاکستان کی تقریب حلف برداری ہوئی .
صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان تقریب میں شریک ہوئے جبکہ سپریم کورٹ کے موجودہ اور ریٹائرڈ معزز ججز نے بھی شرکت کی۔تقریب میں جسٹس عمرعطا بندیال نے 28ویں چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھایا ،
صدرمملکت عارف علوی ان سے حلف لیا۔یاد رہے صدر مملکت نے جسٹس عمر عطا بندیال کو چیف جسٹس پاکستان مقرر کیا ، ان کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت کی گئی۔
نومنتخب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کی ملاقات ہوئی ۔
تقریب حلف برداری کے بعد استقبا لیے میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی صدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے غیر رسمی ملاقات ہوئی۔
ملک میں مہنگائی 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
صدر اور وزیراعظم نے چیف جسٹس کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر تینوں اہم شخصیات کے درمیان اہم عدالتی و آئینی امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔یاد رہے جسٹس عمرعطابندیال 17 ستمبر 1958ءکولاہورمیں پیداہوئے ۔
ابتدائی و ثانو ی تعلیم پاکستان میں حاصل کی، پھرامریکہ چلے گئے جہاں انھوں نے کولمبیا یونیورسٹی سے معا شیا ت میں بیچلرکیا اور کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ سے قانون کی ڈگری لینے کے بعد بیرسٹر بن گئے۔
1983ءمیں بطوروکیل لاہورسے کام آغازکیااورچند برس میں سپریم کورٹ کے وکیل بن گئے، 2004 میں ان کی بطورلاہورہائیکورٹ جج تعیناتی ہوئی اور 2007 میں پی سی او کے تحت حلف لینے سے انکار پر نمایاں حیثیت ملی
2014 میں انہیں سپریم کورٹ کا جج تعینات کیا گیا۔بعدازاں نو منتخب چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا زیر التوا مقدمات کا بوجھ کم کرنا ہے لہٰذا وکلا تیاری کر کے عدالت آئیں اور التوا مانگنے سے گریز کریں۔
بدھ کو سپر یم کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے کمرہ عدالت آمد پر وکلا کی جانب سے جسٹس عمر عطا بندیال کو مبارکباد پیش کی گئی۔
وکلا نے کہا کمرہ عدالت میں آپ کو بطور چیف جسٹس پا کستان خوش آمدید کہتے ہیں۔ چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا بہت شکریہ، آپ جیسے وکلا کا ساتھ خوشی کا باعث ہے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا زیر التوا مقدمات کا بوجھ کم کرنا ہے،
وکلا تیاری کرکے آئیں اور التوا سے گریز کریں۔ اس موقع پر سینئر وکیل نعیم بخاری نے کہا میں آپ کی ریٹائرمنٹ کا انتظار کروں گا تاکہ آپ سے دوبارہ ملاقات ہو سکے ۔ وکیل نعیم بخاری کی بات پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے قہقہ بھی لگایا۔
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں