جرمن چانسلر بحری قذاق بن گئے، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل، طرح طرح کے تبصرے
برلن: جرمن چانسلر بحری قذاق بن گئے، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل



جرمن چانسلرز اولاف شولٹز نے سماجی رابطوں کی ویب سایٹ ’’ ایکس ‘‘ پر اپنی بحری قزاق کا روپ دھارے ایک تصویر شائع کر کے اپنے فالوورز کو حیران کر دیا۔ اولاف شولٹز نے دائیں آنکھ پر کالی رنگ کی پٹی باندھی ہوئی ہے اور ان کے چہرے پر دائیں جانب خرونچ اور خراشیں ہیں۔ شولٹز نے تصویر پر تبصرہ کیا کہ میں میمز کو دیکھ کر بہت پرجوش ہوں۔ سوشل میڈیا پر جرمن چانسلر کی تصویر پر طرح طرح کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
جرمنی میں اب جوہری توانائی کا استعمال نہیں کیا جائیگا، شولز
یاد رہے چند روز قبل ہی جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا تھا جرمنی میں اب جوہری توانائی کا استعمال نہیں کیا جائیگا۔
شولز نے کہا کہ جوہری توانائی ختم ہو چکی ہے جرمنی اب اسے استعمال نہیں کریگا،
انہوں نے کہا کہ ہم نے نیوکلیئر توانائی کا استعمال بند کرنے کا فیصلہ سالوں قبل کیا تھا،
اس انرجی کا استعمال قانونی شکل میں اور درجہ بہ درجہ ختم کر دیا گیا ہے،
اگر ہم نئے نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیر کرنا چاہتے ہیں تو یہ تعمیر 15 سال تک جاری رہے گی۔
ہر پلانٹ پر 15 سے 20 بلین یورو کے اخراجات آئیں گے،
شولز نے کہا کہ نیوکلیئر انرجی کا استعمال قانوناََ بند ہونے کے بعد پاور پلانٹ اکھاڑنے کا مرحلہ شروع کر دیا ہے۔
ہم اب وِنڈ، سولر، ہائیڈر و الیکٹرک اور بائیومیس انرجی جیسی قابل تجدید توانائی کو ترقی دینے جارہے ہیں۔
پہلے مرحلے میں بجلی کی ملکی ضروریات کے 80 فیصد،
مختصر مدت میں پوری ملکی ضروریات کو قابل تجدید توانائی سے پورا کرنا چاہتے ہیں۔
اس وقت ہم اسی لائحہ عمل پر ہی چل رہے ہیں۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
جرمن چانسلر بحری قذاق بن گئے، ، جرمن چانسلر بحری قذاق بن گئے،
= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں
===> مزید دلچسپ اور عجیب وغریب خبریں (== پڑھیں ==)