جرمنی کا موبائل ایپ ٹیلی گرام پر پابندی لگانے، جرمانہ عائد کرنے کا انتباہ
برلن(جے ٹی این پی کے ) جرمنی کا موبائل ایپ ٹیلی گرام
جرمن حکومت نے پیغام رسانی کی موبائل ایپ ” ٹیلی گرام ” پر پابندی لگانے پر غور
شروع کر دیا ہے کیونکہ یہ ایپ مبینہ طور پر نفرت انگیز مواد پھیلانے کیلئے استعمال کی
جا رہی ہے۔
=–= ملک میں نفرت انگیز بیانات ، سازشی مواد کو فروغ دینے کا الزام
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمنی نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹیلی
گرام کے ذریعے ملک میں نفرت انگیز بیانات اور سازشی مواد کو فروغ دیا جا رہا ہے جبکہ
منفی سوچ رکھنے والے اس ایپ کو استعمال کرتے ہوئے اپنے خیالات کا پر چار کر رہے
ہیں۔
=–= دنیا بھر سے مزید اہم خبریں ( == پڑھیں == )
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایپ پر اینٹی ویکسین گروپس آپریٹ ہو رہے ہیں جن کے خلاف
جرمنی نے ایپ حکام کو شکایت بھی درج کرائی، لیکن اب تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔
جرمنی میں سازشی نظریات و افکار کا پھیلاؤ ایسے وقت میں بڑھا کہ جب حالیہ ہفتوں
میں جرمن پارلیمنٹ کی جانب سے ملک میں کرونا ویکسین لازمی قرار دیئے جانے پر غور
شروع ہوا۔
=–= ٹیلی گرام کے گروپ سے حکومتی نمائندوں کو دھمکیاں
گزشتہ ماہ حکومتی نمائندوں کو قتل کی دھمکیاں بھی دیں گئیں۔ ٹیلی گرام کے گروپ
سے جرمن ریاست زاکسن کے گورنر کو بھی سنگین نتائج کی دھمکی ملی تھی۔ جرمن
وزیر داخلہ نینسی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ٹیلی گرام انتظامیہ نے نفرت انگیز اور گمراہ کن
مواد کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات نہیں کیے تو ایپ پر بھاری جرمانے کے علاوہ اس پر
جرمنی میں پابندی بھی عائد کی جا سکتی ہے-
۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور
نوازیں ، شکریہ ،
جتن انتظامیہ
جرمنی کا موبائل ایپ ٹیلی گرام
انسٹاگرام نے صارفین کیلئے ٹک ٹاک انداز کی ریمکس ویڈیو بنانا ممکن بنا دیا