جتن کنڈلی کی نظر میں آپکا نیا ہفتہ کیسا؟ جانیئے مواقع، احتیاط اور وظائف

جتن کنڈلی کی نظر میں آپکا

=—= آج کیلئے خصوصی وظفیہ =—=

دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے خاتمے
کیساتھ ساتھ مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے روزانہ اول و آخر 9 ، 9 مرتبہ دورد
پاک اور سات بار ناد علی کا ورد کریں، صدقہ دیں، انشاءاللہ العزیزسب خیر ہو گی-
=: نوٹ :==> آپ کے اس ہفتے کے ستاروں کے احوال میں جو ورد ، وظائف درج کئے
ہیں وہ الگ سے انجام دینے ہیں

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کافی دنوں سے مختلف قسم کی ٹینشن اور مشکلات میں چلے آ رہے ہیں جیسے
کسی جکڑن میں آ گئے ہوں اس لئے استخارے کا مشورہ ہے اور جو لوگ ایسا نہیں
کر سکتے وہ کالے ماش اور اس میں شکر مکس کر کے اپنے اوپر سے وار کر کیڑوں
مکوڑوں کو ڈال دیں۔ نماز کی پابندی کریں اور یا کریم یا سلام یا مومن یا اللہ 500 بار
روزانہ پڑھنا معمول بنا لیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

وراثت اور پراپرٹی کے معاملات میں آپ کے اہم پیش رفت ہونے کی امید ہے جس نے
بھی قبضہ جما رکھا تھا وہ انشاءاللہ اب خودبخود اس سے پیچھے ہٹ جائے گا۔ مالی
معاملات میں بھی بہتری آنے کی امید ہے، کاروباری حضرات کو فائدہ حاصل ہو گا، بلاک
رقم کی واپسی بھی ہو سکتی ہے اور جو لوگ سفر کے خواہشمند میں وہ اپنی تیاری مکمل
کر لیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

خاندانی معاملات میں آپ کو خاص طور پر خود کو دور رکھنا ہے اس میں آپ کے کردار
پر بھی انگلی اٹھ سکتی ہے اپنی عزت کا خاص خیال رکھیں اور محتاط انداز سے چلیں
جو لوگ باز نہیں آئیں گے، شاید وہ اکیلے رہ جائیں۔ روز گار کا خانہ کھلا ہوا ہے اس میں
آپ کی کوشش اہم بہتری لا سکتی ہے۔ اس وقت کسی طرف سے پیسہ بھی ہاتھ آنے کے
امکانات ہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

اپنے لئے خود مشکلات کھڑی نہ کریں جس کام کو عرصہ دراز ہو گیا ہے آپ کو دور
رکھنے کا مشورہ دیا گیا تھا آپ اس کو چھوڑ ہی نہیں رہے۔ آپ کا دل آپ کے بس میں
ہی نہیں ہے اور یہ آپ کے لئے بُری خبر بن جائے گا۔ اس وقت مالی طور پر مضبوط
ہونے کا وقت ہے آپ اپنی تمام تر محنت اور کوشش اس پر لگائیں اور فائدہ حاصل کر لیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

کاروباری حوالے سے کچھ معاملات بہتر نہیں ہیں جو لوگ اس کو بدلنے کا سوچ رہے
ہیں وہ اپنی کوشش کریں، امید ہے کہ ان کو کامیابی مل جائے گی اس وقت سرمایہ کاری
بھی کر سکتے ہیں مگر شراکت داری نہیں کرنی ان دنوں اولاد کے حوالے سے بھی فیصلے
لینے کا وقت آ گیا ہے، موقع اچھا ہے حالات بدلنے کے لئے اللہ کا نام لے کر قدم اٹھانا ہی
بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جن جن پر بھی بھروسہ کیا انہوں نے صرف اپنے مفادات کے لئے ہی آپ کا استعمال کیا۔
اور نتیجہ یہ ہے کہ آج آپ اکیلے رہ گئے ہیں آپ کو اس کا سخت افسوس بھی ہے مگر اب
وہ قسمت سے ہی لوٹ کر آئیں گے۔ اکیلے اپنے اور اپنے گھر والوں کےلئے جینا سیکھیں۔
جو لوگ ایسا نہیں کریں گے وہ ٹینشن میں ہی رہیں گے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صحت پر خاص توجہ دیں صدقہ کی اشد ضرورت ہے۔ آپ کافی دنوں سے خود بھی
اور گھر والے بھی اس مشکل میں آئے ہوئے ہیں۔ اس وقت آپ چہل قدمی روزانہ ضرور
کریں اور اپنے گھر والوں پر توجہ دیں۔ ان کو آپ کی سخت ضرورت ہے اگر آپ نے ساتھ
نہ دیا تو کون دے گا۔ آپ مالی طور پر اب غیبی انداز میں انشاءاللہ بہتری میں آ جائیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

خود چیک کریں استخارہ کر کے کسی بندش جکڑن یا کسی چیز کے زیر اثر لگتے ہیں اس
وجہ سے بھی مختلف کاموں میں رکاوٹوں کا سامنا ہے آپ کے لئے یہ دن اچھے ہیں اگر
آپ ان چیزوں میں پھنسے رہیں گے تو اس سے فائدہ کیسے اٹھائیں گے ؟ نماز کی پابندی
کریں اور 1000 مرتبہ روزانہ اللہ پڑھیں، ساتھ میں تیسرے کلمے کا ورد زبان سے جاری
رکھیں، صدقہ بھی دیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

عشق و محبت والا خانہ ہے خطرناک دکھائی دیتا ہے۔ جو نقصان دے سکتا ہے اس سے
دور رہیں۔ روز گار کے حوالے سے صورت حال میں انشاءاللہ بہتری کی امید ہے۔ سابقہ
نقصانات کا بھی ازالہ ہو سکے گا اور آئندہ کے لئے بھی نئے سلسلے بن سکتے ہیں۔
خواہش مند افراد کی رشتے وغیرہ میں جو بندش تھی، وہ ٹوٹ جانے کے بعد خوش خبری
سن سکیں گے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

عمر کے حساب سے کام کریں آپ کو اس بات کا اندازہ ہو گیا ہو گا، زندگی بار بار نہیں
ملتی، ہم نے اپنے رب کے حضور بھی پیش ہونا ہے۔ اس لئے فوری طور پر اپنا قبلہ
درست کریں، توبہ کریں، زندگی کو نئے انداز سے شروع کریں، سیدھے راستے پر چلیں
پھر دیکھیں کہ اللہ کیسے آسانیاں پیدا فرماتا ہے۔ یہ ہفتہ اپنی اصلاح کا ہے جو کر گئے وہ
کامیاب ہوں گے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کے لئے انشاءاللہ یہ ہفتہ خوشی کا پیغام لے کر آیا ہے۔ مختلف قسم کی رکاوٹوں اور
مشکلات کا سامنا تھا۔ جو اب ختم ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ آپ
کی نیت ہے۔ اس میں بہتری آئی ہے تو حالات بھی بدل گئے ہیں۔ اس وقت مالی طور پر
مضبوط ہونے کی ضرورت ہے اور اس کے اسباب غیبی انداز سے اسی ہفتے بنتے ہوتے
دیکھیں گے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کے لئے یہ ہفتہ بڑا ہی اچھا ثابت ہونے والا ہے، اللہ کا نام لے کر جس بھی مقصد
کے لئے پیش قدمی کریں گے، اس میں کامیابی ملنے کے امکانات روشن ہیں۔ بیمار
لوگ انشاءاللہ جلد صحت یاب ہوں گے، رکاوٹیں خود بخود بحکم اللہ دور ہوں گی اور
بلاک رقم کی واپسی کا امکان بھی ہے۔ آپ کے جس کسی بھی حق پر کسی نے اپنا
قبضہ جما کر رکھا تھا، وہ واپس مل سکتا ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

جتن کنڈلی کی نظر میں آپکا ، جتن کنڈلی کی نظر میں آپکا ، جتن کنڈلی کی نظر میں آپکا

=—–= ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: