جب ڈاکٹر اجازت دینگے نوازشریف واپس آئیں گے , شہباز شریف
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) جب ڈاکٹر اجازت دینگے نوازشریف واپس
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں معاشی حالات
ہماری توقعات سے کہیں زیادہ گھمبیر ہیں،مجھے معاشی ماہرین اور
کاروباری طبقے نے صاف صاف کہا ہے کہ نیب کے ساتھ معیشت نہیں
چل سکتی۔جب ڈاکٹر اجازت دینگے پھر نواز شریف پاکستان آئیں گے،
کوشش کرینگے کہ اپنے پاوں پر کھڑے ہوں
سینئر صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائے کے موقع پر گفتگو کرتے
ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہم کوشش کرینگے کہ اپنے پاوں پر
کھڑے ہوں،ہمیں کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہ پڑے۔ حکومت
کا اصل کام روزگار کی فراہمی ہے لنگر خانوں کے ذریعے ملک نہیں چلایا
جاسکتا تاہم سابق حکومت کی طرف سے شروع کئے لنگر خانوں کو بند نہیں کریں گے۔
اپنے بیٹے کو وزیراعلی بنانے کا کوئی شوق نہیں
اپنے بیٹے کو وزیراعلی بنانے کا کوئی شوق نہیں تھا،ہم نے وزارت اعلی
کی آفر پرویز الہی کو کی تھی، جب وہ اپنی بات سے پھر گئے تو پارٹی نے
حمزہ کو نامز د کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا میں نے وزارت توانائی
کے ذمہ داروں سے بجلی کے کارخانوں کو ایندھن فراہم سے متعلق پوچھا
اور افسروں سے لوڈ شیڈنگ کی وجہ پوچھی۔افسر پہلے آئیں بائیں شائیں کرتے
رہے۔بعد میں کہاہم نیب کے خوف کی وجہ سے فیصلہ نہیں کرپارہے تھے۔
ہیلتھ کارڈ پروگرام اصل میں نواز شریف کا دیا ہوا ہے
شہباز شریف نے کہا ہیلتھ کارڈ پروگرام اصل میں نواز شریف کا دیا ہوا ہے۔ اگر
2018 میں ہماری حکومت ہوتی تو اب تک یہ کارڈ ہم پورے پاکستان میں دے چکے
ہوتے۔پیٹرول پر جتنی سبسڈی پچھلی حکومت نے دی ہے وہ حکومت کے ایک سال
کے اخراجات کے برابر ہے
جب ڈاکٹر اجازت دینگے نوازشریف واپس