بین الاقوامیتازہ تریندلچسپ و عجیب

جاپان، ملازم نے شہریوں کے ڈیٹا پر مبنی "یو ایس بی” گم کردی

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

مانیٹرنگ رپورٹ/ آئی آر خان :جاپان، ملازم نے شہر


جاپان میں ملازم نے شہر کے لاکھوں افراد کی ذاتی معلومات سے بھری یو ایس بی ڈارئیو گم کردی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق جاپان سے تعلق رکھنے والے نامعلوم شخص نے اوساکا کے شمال مغرب

شراب کے نشے میں اپنا بیگ اٹھانا ہی بھول گیا

میں واقع شہر اماگاساکی میں منگل کی رات کو دوستوں کے ساتھ شراب نوشی کرنے سے پہلے یو ایس بھی

کو اپنے بیگ میں رکھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق نامعلوم شخص نے سڑک پر نکلنے سے پہلے ایک مقامی ہوٹل

میں شراب پی کر کئی گھنٹے گزارے تاہم کچھ دیر بعد جب وہ باہر نکلا تو اسے احساس ہوا کہ

اس کا بیگ غائب ہے۔جاپانی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ مزکورہ شخص

جس کی عمر 40 کی دہائی میں ہے، ایک کمپنی کے لیے کام کرتا ہے جسے ٹیکس سے مستثنیٰ گھرانوں

کو فوائد فراہم کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔حکام نے بتایا کہ یو ایس بی میں شہر کے تمام

رہائشیوں کے نام، تاریخ پیدائش،ایڈریس جبکہ حساس معلومات بشمول ٹیکس کی تفصیلات، بینک اکاؤنٹ نمبر اور سوشل سکیورٹی حاصل

کرنے والے خاندانوں کی معلومات شامل تھیں۔حکام کے مطابق خوش قسمتی سے یو ایس بی ڈرائیو میں موجود ڈیٹا

کو پہلے ہی انکرپٹڈ اور پاس ورڈ کے ساتھ لاک کر دیا گیا تھا جبکہ ابھی تک کوئی نشانی نہیں

ملی کہ کسی نے معلومات تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی ہو البتہ اس شرمناک واقعہ نے حکام کو

معافی مانگنے پر مجبور کیا اور شہر کے میئر اور دیگر رہنماؤں نے رہائشیوں سے معافی مانگی

تاہماس بات کامعلوم نہیں ہوسکاکے حکام کی جانب سے مزکورہ ملازم کو اس غلطی پر کیا سزا دی گئی۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

آپ بھی بنیں ہماری میڈیا ٹیم کا "حصہ” رابطہ کریں ھمارے بیورو چیف کے پی کے عمران رشید خان کیساتھ وٹس ایپ نمبر923149288665+

جاپان، ملازم نے شہر

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے