جانیئے امریکہ میں ننھے گلہری اور کاغذ کے جہاز کے کارنامے

واشنگٹن، آئیڈاہو : جے ٹی این پی کے نیوز: جانیئے امریکہ میں ننھے گلہری

امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر ڈِکسن میں گلہری کی بجلی گھر میں آمد سے ایک چوتھائی صارفین بجلی سے محروم ہو گئے۔ جبکہ امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش 49.21 فٹ دور ہدف تک کاغذ کا جہاز پہنچا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

پڑھیں : بچے کو ٹی وی دیکھنے کی منفرد سزا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گلہری کی وجہ سے شہریوں کے بجلی سے

محروم ہونے سے متعلق واقعہ کو امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر ڈِکسن

کی ڈِکسن الیکٹرک کمپنی نے ٹوئٹر کے ذریعے صارفین کو آگاہ کیا،

کمپنی نے ٹوئٹ میں کہا کہ ایک چھوٹی اور پیاری سی گلہری سب

اسٹیشن میں داخل ہوئی اور آبادی کے ایک بڑے حصے کو بجلی سے محروم کر دیا۔

کمپنی نے صارفین کو آگاہ کیا کہ بجلی کی بندش کچھ دیر کیلئے ہے، جسے جلد ہی بحال کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں : دنیا کی سب سے بڑی کتاب شائع

ادھر امریکہ ہی میں ایک شخص نے 49.21 فٹ دور ہدف تک کاغذ کا جہاز پہنچا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش جنہوں نے

اسٹیم ایجوکیشن کے فروغ کے لیے 250 گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام

کیے ہیں نے کہا کہ یہ ریکارڈ اپنے نام کرنے کے لیے انہیں کئی بار کوششیں کرنی پڑیں۔

کئی بار جہاز ہدف کے قریب سے بھی گزرا لیکن آخر کار وہ کاغذ

کا جہاز بالٹی میں پھینکنے میں کامیاب ہو ہی گئے۔

ڈیوڈ رش سے قبل یہ ریکارڈ جہاز کو 19.68 فِٹ دور پھینک کر بنایا گیا تھا۔

یہ ریکارڈ بنانے کے بعد ڈیوڈ رش نے 251 ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

جانیئے امریکہ میں ننھے گلہری ، جانیئے امریکہ میں ننھے گلہری

===> مزید دلچسپ اور عجیب وغریب خبریں (== پڑھیں ==)

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: