جانیئے آپکے آئندہ 7 روز کیسے ؟، اور جتن کنڈلی کا ردِ مشکلات خصوصی وظیفہ

جانیئے آپکے آئندہ 7 روز کیسے

=—= آج کیلئے خصوصی وظفیہ =—=
—–

دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے خاتمے کیساتھ ساتھ مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے اول و آخر 9 ، 9 مرتبہ دورد پاک اور سات بار سورۃ جمعہ کی پہلی پانچ آیات کریمہ کا ورد کریں، اپنے مرحومین اور دیگر مومنین و مسلمان جو انتقال کر چکے ہیں ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کریں، صدقہ دیں، انشاء اللہ العزیز سب خیر ہو گی-

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کی گھریلو زندگی میں جو بھی پریشانیاں اور کشیدگی چل رہی تھی
اب اس کے خاتمے کا وقت ہے۔ آپ ان معاملات سے نکل جائیں گے۔
خاص طورپر وراثت کے امور میں اب بہتری آئے گی، امید ہے کہ جلد
آپ کو اپنا حق بھی مل جائے گا۔ جو لوگ کسی بندش وغیرہ کو محسوس
کر رہے تھے وہ اب خود کو اس سے آزاد سمجھیں، انشاء اللہ آج سے ہی
آپ کو اندازہ ہو جائے گا-

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

وراثت کے معاملات جو برسوں سے خراب تھے اور اس کا حل نہیں نکل
رہا تھا۔ اب وہ بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔ سب کو حق ملے گا۔ اس میں
شرارت کرنیوالا، انشاء اللہ خود بخود پیچھے ہٹ جائیگا۔ آپ نے بھی حق
بات کہنی ہے اور اسی پر چلنا ہے۔ اولاد کے حوالے سے شاید اب بڑے
فیصلے کرنا پڑیں، ویسے بھی اس معاملے میں دیر نہ کریں اچھا موقع
ہاتھ سے نکل جائے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

نوکری میں تبدیلی کا امکان ہے، انکوائری مقدمے وغیرہ میں پھنسے
ہوئے آزاد ہوں گے، البتہ اپنوں کے درمیان اب کسی نہ کسی بات پر
روزانہ کوئی بات نکل آتی ہے جو کشیدگی کا سبب بنتی ہے۔ اس لئے
چند دنوں کے لئے ان سے دور رہنے کا مشورہ ہے۔ جو لوگ اس کام
میں اپنا اچھا وقت برباد کریں گے، وہ بعد میں بہت پچھتائیں گے۔ اس
لئے جو آفر ملے اس کو ہاتھ سے مت جانے دیں، اللہ کا نام لے کر قدم
اٹھائیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

تبادلے کا امکان ہے نوکری میں اور شاید رہائش کے حوالے سے کوئی
خبر مل جائے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے جوائنٹ فیملی میں رہ رہے تھے
وہ خاص طور پر اب الگ جگہ جانے کا پروگرام بنائیں گے اور بہت سے
مسئلے ختم بھی ہوں گے۔ آپ کاروباری ہیں تو اس پر خوب توجہ دیں۔ اس
ہفتے بڑا فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ البتہ شراکت داری مت کریں اور اولاد
کے معاملات پر بھی گہری نظر رکھیں۔ بہت سی چیزوں کو نظر انداز کر
رہے ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کے لئے ان دنوں صحت کے حوالے سے سنجیدہ ہونے کا مشورہ ہے۔
صدقہ دیں اور اپنی نظر بھی اتاریں۔ راشن کی صورت میں صدقہ بہترین
رہے گا۔ گھر میں روزانہ سورة بقرہ اونچی آواز میں لگائیں جو لوگ رکاوٹیں
محسوس کر رہے ہیں وہ خاص طور پر عمل کریں اور با وضو رہنے کی
کوشش بھی کریں۔ یاحیُ یا قیوم کا ورد بھی 500 بار روزانہ کریں۔ ان دنوں
ان لوگوں سے دور رہیں جو پس پردہ مخالفت کرتے چلے آ رہے ہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ بلا وجہ ٹینشن کا شکار ہیں۔ حالانکہ زائچہ بتا رہا ہے سب ٹھیک ہے۔
آپ کو ان دنوں صرف اپنے روزگار پر فوکس رکھنا ہے اور جس قدر ہو
سکے محنت کرنی ہے تاکہ سابقہ نقصانات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔ آپکی
زندگی میں ماضی میں جو کچھ ہو چکا ہے، اس کو بھول جائیں۔ اب نئے
انداز سے زندگی شروع کریں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ اب اپنوں
اور عزیزوں سے کٹ کر بھی زندگی گزار سکتے ہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کسی بدنظری و بندش وغیرہ کا شکار ہیں اس لئے استخارے کی مدد
لیں، ہو سکے تو اپنی حیثیت کے مطابق غریبوں کو کھانا کھلا دیں اور
جس بھی مقصد کے لئے قدم اٹھائیں اس کے بارے میں ابھی کسی سے
ذکر مت کریں تاکہ حسد کا شکار نہ ہوں۔ آپ کے بے شمار کام ماضی
میں حسد کی نذر ہو چکے ہیں، اب مزید اوپن ہو کر اپنے معاملات خراب
مت کریں۔ یہ ہفتہ تھوڑا سا آزمائشی رہے گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کو اس ہفتے اپنے معاملات میں کافی بہتریاں ملنے کا امکان ہے۔ زحل
جو کافی دنوں سے آپ کے زائچے میں بیٹھ کر بے شمار کاموں میں رکاوٹیں
اور مشکلات پیدا کر رہا تھا، اب وہ زائچے سے نکل چکا ہے،اسلئے اللہ پاک
سے بڑی امید ہے کہ وہ اب بے شمار کاموں میں آسانیاں، برکتیں اور رحمتیں
نازل فرما دیں گے۔ آپ اب محنت کرنے کے لئے خود کو تیار رکھیں۔ آپ کے
لئے بہت کچھ اچھا ہونے جا رہا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جو لوگ عرصہ دراز سے رشتے وغیرہ کی بندش کا شکار تھے اب وہ اس
سے نکل چکے ہیں اور جو یہ محسوس کر رہے تھے کہ ان کا روز گار بھی
کسی اثرات کا شکار ہے، وہ بھی انشاء اللہ اس ہفتے ان معاملات سے نکل
جائیں گے اور روزانہ کی بنیاد پر خوشیاں حاصل کریں گے، خاص طور پر
گھریلو ماحول اب سکون میں آ جائے گا اور انشاء اللہ رزق کا معاملہ سب
سے پہلے حل ہو گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کی عقل کب کام کرے گی، کیوں فضول کاموں میں لگے ہوئے ہیں۔ اپنا
سکون خراب کر رہے ہیں اور ساتھ میں گھر والوں کا بھی ،اپنے خراب
معاملات سے فوری توبہ کریں۔ صاف اور سیدھے راستے پر چلیں گے تو
اللہ پاک آپ کے لئے اور آسانیاں فرمائیں گے۔ اس وقت روز گار کا خانہ
اچھا ہے سب کچھ چھوڑ کر اس طرف آ جائیں اور اپنے حصے کا رزق
حاصل کر لیں اور چند دنوں تک اپنے موبائل کی جان بھی چھوڑ دیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

لوگوں کی باتوں کی وجہ سے پریشان ہوں اور نہ ہی اپنا راستہ بدلیں۔ بحکم
اللہ امید ہے کہ آپ درست سمت قدم اٹھا رہے ہیں اور جلد ہی تمام پریشانیوں
اور مشکلات سے نجات پا کر اپنے تمام نقصانات کا ازالہ کر لیں گے۔ آپ
کے بلاوجہ کے معاملات میں الجھنے اور گھریلو ماحول میں غصہ کرنے
سے خرابی پیدا ہوتی ہے، اس پر قابو ڈالیں اور اللہ پاک سے ہر چیز طلب
کیا کریں، وہی ہے جو آسانیاں دے گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

بڑا شاندار ہفتہ ہے آپ کافی دنوں سے مشکلات کا سامنا کر رہے تھے اور
جن کاموں میں بھی ہاتھ ڈالتے تھے، ان میں ناکامی ملتی تھی۔ اب انشاء اللہ
صورتِ حال بدل چکی ہے۔ آپ خود ہی اس ہفتے اپنے معاملات میں آسانی
دیکھ لیں گے۔ جن رکاوٹوں کا سامنا تھا، وہ دور ہوں گی اور جو لوگ زندگی
میں پریشانی لا رہے تھے وہ خود بخود پیچھے ہٹ جائیں گے، جبکہ اس ہفتے
ضرورت کے تحت بڑی رقم بھی ہاتھ آ سکتی ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

جانیئے آپکے آئندہ 7 روز کیسے ، جانیئے آپکے آئندہ 7 روز کیسے ،
جانیئے آپکے آئندہ 7 روز کیسے ، جانیئے آپکے آئندہ 7 روز کیسے ،

=—–= ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: