تازہ ترینخیبر پختونخوامعیشت،کاروبارملٹی میڈیا،ویڈیوز

جانبداری معاملہ، الیکشن کمشنر کا ویڈیو بیان جاری، تاجر گروپس کا اعتماد برقرار

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

پشاور ( آئی آر خان سے ) جانبداری معاملہ، الیکشن کمشنر

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے معروف تجارتی مرکز کریم پورا بازار میں جہاں دو تاجر پینلز کے درمیان چار مارچ کو انتخابی دنگل ہونے جارہا ہے تو وہیں پر دونوں تاجر گروپس مبینہ طور پر مختلف غلط فہمیوں میں بھی مبتلا نظر آرہے تھے اور برائے راست الیکشن کمشنر کو مبینہ نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

 

جس کے باعث صرف الیکشن کمشنر حبیب اللہ ہی متنازعہ نہیں بلکہ پورے انتخابی عمل کے ملتوی ہونے کے بھی خدشات نے جنم لیا، اس موقع  پر جمہوری  و  انتخابی عمل کی خوش اسلوبی سے برقراری کیلئے جے ٹی این انٹرنیشنل نے اپنی غیر جانبدارانہ  تحقیقاتی  رپورٹنگ  کی روایت برقرار رکھتے ہوئے تاجر پینلز کے صدور، الیکشن کمشنر کے موقف کیساتھ ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کیا۔

 

دیکھئیے۔۔۔۔۔ الیکشن کمشنر حبیب اللہ , صدارتی امیدوار جاوید اختر ,
نوجوان امیدوار برائے صدارت وقار مشتاق کے  (== وڈیو بیانات == ) 

جانبداری معاملہ، الیکشن کمشنر

 تاجر معاملات میں بالغ النظری کا ثبوت دیں، الیکشن کمشنر

بازار کریم پورہ نمبر ون کے چیئرمین و الیکشن کمشنر حبیب اللہ (شاہ جی) نے جے ٹی این انٹرنیشنل سے خصوصی گفتگو کرتے کہا ہے کہ الیکشن صرف ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے چہیتوں کی جیت کیلئے ڈنکے بجانا نہیں بلکہ اس موقع پر تاجروں پر ایک اہم زمہ داری یہ عائد ہوتی ہے

 

کہ وہ بالغ نظری کا ثبوت دیتے ہوئے اہل امیدواروں کو میرٹ پر ووٹ دیں جو منتخب ہونے کے بعد ایک طرف اپنے بازار کی خوبصورتی صفائی اور دیگر ترقیاتی کاموں کا عمل پورے زوق شوق سے شروع کریں تو دوسری طرف تاجروں کے روشن مستقبل کی خاطر زاتی مفادات سے بالاتر ہوکر تاجروں کے مسائل کے حل پر توجہ مرکوز رکھے

 

 

پر امن ماحول میں شفاف الیکشن کرانا اولین ترجیح ہے، حبیب اللّٰہ

انکا مزید کہنا تھا کہ میں بحثیت الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیٹی کے ممبران حاجی وزیر گل، گلزار احمد نقیب ظفر اور ہدایت اللہ خان اپنے فرائض بخوبی انجام دیں رہیں ہیں ایک پر امن فضاء میں شفاف الیکشن کرانے کیلئے بہترین حکمت عملی اختیار کر رکھی ہے۔

 

جتن انتظامیہ

 

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ

جتن نیوز اردو انتظامیہ

 

 

جانبداری معاملہ، الیکشن کمشنر ، جانبداری معاملہ، الیکشن کمشنر ، جانبداری معاملہ، الیکشن کمشنر

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے